உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات : پدماوت فلم دیکھنے کی ظاہر کی خواہش تو ہوگئی جم کر پٹائی ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    فائل فوٹو

    گجرات کے انکلیشور قصبے میں آج پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ ان دونوں نے ایک شخص کی صرف اس لئے جم کر پٹائی کردی کہ وہ راجپوت ہونے کے باوجود پدماوت فلم دیکھنے کیلئے جانے کی بات کررہا تھا ۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      انکلیشور : گجرات کے انکلیشور قصبے میں آج پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ ان دونوں نے ایک شخص کی صرف اس لئے جم کر پٹائی کردی کہ وہ راجپوت ہونے کے باوجود پدماوت فلم دیکھنے کیلئے جانے کی بات کررہا تھا ۔ شکایت درج کرانے والے شخص کا نام اپیندر سنگھ جادھو ہے اور وہ وڈودرہ کا رہنے والا ہے ۔
      اپیندر سنگھ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ 24 جنوری کو اس وقت پیش آیا جب وہ انکلیشور گیا ہوا تھا ۔ شکایت کے مطابق وہ ایک ہوٹل میں بیٹھا تھا اور وڈودرہ کے اپنے ایک دوست سے بات کر رہا تھا ۔ وہ اس سے فلم پدماوت کی ریلیز سے پہلے کے حالات پر بات چیت کررہا تھا اور اس نے بتایا کہ گجرات میں تو فلم ریلیز نہیں ہورہی ہے ، اس لئے وہ ممبئی جاکر فلم دیکھے گا۔
      جادھو نے پولیس کو بتایا کہ اس وقت وہیں آس پاس موجود بھارگو اور رنجیت نے اس کو بات کرتے ہوئے سن لیا اور یہ کہتے ہوئے اس پر ٹوٹ پڑا کہ راجپوت ہونے کے باوجود اس کی اتنی ہمت کہ وہ اس فلم کو دیکھنے کی بات کرے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب کرنی سینا نے فلم کو نہ دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
      ملزم نے اس پورے واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی اور جادھو سے کہا کہ وہ تحریری طور پر معافی مانگے ۔ تاہم شوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جادھو نے پولیس کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ جی آئی ڈی سی انکلیشور تھانہ کے ایک افسر نے بتایا کہ دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
      First published: