احمد آباد : گجرات اردو ساہتیہ اكیڈمی کی جانب سے اردو زبان کے فروغ کے لئے ہر سال گورو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ اس سال اس ایوارڈ کے لئے پورے گجرات سے پانچ دانشوروں کے ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں سے ایک نام محبوب حسین عباسی کا ہے۔ وہ گجرات کالج کے اردو ڈپارٹمنٹ میں تقریبا 35 سالوں تک فارسی، اوردو اور اسلاميات کے پروفیسر رہے ہیں ۔
تقریبا 21 سال پہلے 1995 میں وہ ریٹائر ہوئے تھے اوراس کے بعد سے لے کر آج تک پورے ہندوستان میں اردو زبان کے فروغ کے لئے کام کرتے آ رہے ہیں۔ ان کی اردو زبان کی خدمت میں دلچسپی کو لے کر گجرات اردو ساہتیہ اکیڈمی نے گورو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2004 میں انہیں فارسی کا نیشنل ایوارڈ بھی ہندوستان کے صدر جمہوریہ کے ہاتھوں دیا جاچکا ہے۔
گورو اوارڈ کے اعلان پر محبوب حسین عباسی نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ ادبا اور دانشوران اس کی مخالفت بھی کررہے ہیں۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ جو اس ایوارڈ کے مستحق ہیں ، انہیں یہ ایوارڈ نہ دے کر ان کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں محبوب حسین عباسی کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ بزرگ و عمر رسیدہ شخصیات کو پہلے دیا جاتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔