உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات : بیچ سمندر میں جوڑے کے ساتھ پیش آیا بھیانک حادثہ ، دیکھئے دل دہلا دینے والا ویڈیو

    گجرات : بیچ سمندر میں جوڑے کے ساتھ پیش آیا بھیانک حادثہ ، دیکھئے دل دہلا دینے والا ویڈیو ( ویڈیو گریب)

    گجرات : بیچ سمندر میں جوڑے کے ساتھ پیش آیا بھیانک حادثہ ، دیکھئے دل دہلا دینے والا ویڈیو ( ویڈیو گریب)

    Viral Video in Social Media: سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بیچ سمندر میں پیراسیلنگ کے دوران پیرا شوٹ کی رسی ٹوٹ جانے سے میاں بیوی کافی اونچائی سے سمندر میں گر گئے ۔ ہوا میں ہوئے اس حادثہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : گجرات میں چھٹیاں گزارنے پہنچا ایک جوڑا سمندر میں حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بیچ سمندر میں پیراسیلنگ کے دوران پیرا شوٹ کی رسی ٹوٹ جانے سے میاں بیوی کافی اونچائی سے سمندر میں گر گئے ۔ ہوا میں ہوئے اس حادثہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں جوڑے کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی اور ان کا ریسکیو کرلیا گیا ۔

      دراصل اجیت کتھاڑ اور ان کی اہلیہ ناگوآ بیچ پر پیراسیلنگ کرنے پہنچے تھے ۔ اس دوران بیٹے کے ساتھ وہ سمندر میں پیراسیلنگ کرنے کیلئے گئے ۔ جیسے ہی پیراسیلنگ کیلئے انہوں نے اڑا بھری ، کچھ ہی دیر میں کافی اونچائی پر پہنچنے کے بعد اچانک پیرا شوٹ کی رسی ٹوٹ گئی اور وہ چیخنے لگے ۔ وہیں کشتی پر اجیت کتھاڑ کے بھائی پیراسیلنگ کا ویڈیو بنا رہے تھے ۔


      راکیش کتھاڑ نے کہا کہ میں اس وقت کشتی پر تھا اور جیسے ہی بھائی اور بھابھی کے چیخنے کی آواز سنی تو میں گھبرا گیا ، مجھے سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ میں کیا کروں اور کیسے ان کی مدد کروں ، وہ اتنی اونچائی سے سمندر میں گرگئے اور میں کچھ نہیں کرسکا ۔

      وہیں اس حادثہ پر پام ایڈوینچر اینڈ موٹر اسپورٹس نے کہا کہ تیز ہواوں کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آگیا ۔ ایڈوینچر کمپنی کے مالک موہن لکشمن نے ٹائمس آف انڈیا کو بتایا کہ یہ تین سال میں پہلی مرتبہ ہے جب ایسا حادثہ ہوا ۔ حالانکہ ہمارے تربیت یافتہ اسٹاف نے فورا جوڑے کا ریسکیو کرلیا ۔ دوسری جانب اجیت کتھاڑ اور ان کے کنبہ نے اس حادثہ کیلئے پیراسیلگ کی لاپروائی کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: