ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات : بدھ پورنیما پر 300 دلت کریں گے اپنا مذہب تبدیل ، اپنائیں گے بدھ مذہب

گجرات کے اونا میں موٹا سمادھیا گاوں میں رہنے والے دلت کنبہ نے اتوار کو ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مذہب اپنانے کا فیصلہ ہے ۔

  • Share this:
گجرات : بدھ پورنیما پر 300 دلت کریں گے اپنا مذہب تبدیل ، اپنائیں گے بدھ مذہب
دلتوں کا کہنا ہے کہ ان پر مسلسل مظالم کئے جارہے ہیں ، جس کی وجہ سے ہی وہ بدھ مذہب قبول کرنے جارہے ہیں۔علامتی تصویر

احمد آباد : گجرات کے اونا میں موٹا سمادھیا گاوں میں رہنے والے دلت کنبہ نے اتوار کو ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مذہب اپنانے کا فیصلہ ہے ۔ ان دلتوں میں وہ دلت بھی شامل ہیں ، جنہیں جولائی 2016 میں مبینہ طور پر ایک مری ہوئی گائے کے کھال اتارنے کو لےکر کچھ گئو رکشکوں نے نصف عریاں کرکے شہر بھر میں گھمایا تھا۔

ذرائع کے مطابق بدھ مذہب قبول کرنے والے گاوں کے ان لوگوں کے ساتھ قرب و جوار کے علاقوں کے تقریبا 300 دلت بھی اپنا مذہب تبدیل کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ دلتوں پر مسلسل مظالم کئے جارہے ہیں ، جس کی وجہ سے ہی یہ لوگ بدھ مذہب قبول کرنے جارہے ہیں۔

تبدیلی مذہب کیلئے ضلع انتظامیہ سے پیشگی اجازت لینی پڑتی ہے اور اس کی اجازت کے بعد ہی ایسا کیا جاسکتا ہے ۔ ابھی تک ضلع انتظامیہ کو اس سلسلہ میں دلتوں کی جانب سے 300 فارم مل چکے ہیں۔ حالانکہ دلتوں کا کہنا ہے کہ اتوار کو بدھ پورنیما کے دن موٹا سمادھیا گاوں میں ہونے والی اس سلسلہ کی تقریب میں دیگر افراد بھی شریک ہوں گے۔ تبدیلی مذہب کرانے کیلئے پور بندر سے بودھ بھکشووں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مقامی لیڈروں کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

جولائی 2016 میں اونا میں دلتوں کی پٹائی اور نصف عریاں کرکے شہر بھر میں گھمانے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ اس واقعہ کے متاثر رمیش سرویا نے نیوز 18 کو بتایا کہ ہم لوگوں کی کھلاکھلم پٹائی کی گئی اور ہماری بے عزتی کی گئی۔ اس وقت کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل نے بھی کئی وعدے کئے تھے ، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ 2016 میں دلتوں کی پٹائی کی مخالفت میں ملک بھرمیں دلت سڑکوں پر اتر آئے تھے ۔ ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے گئو کشی کی ہے ، لیکن بعد میں تفتیش میں انکشاف ہوا کہ درحقیت دلت برادری سے تعلق رکھن والے یہ نوجوانپہلے سے ہی مری ہوئی گائے کی صرف کھال اتار رہے تھے۔ گائے کو گر سینکچوری کے باہری علاقہ میں کسی جنگلی جانور نے مارا تھا۔

میگھا دوت شیران کی رپورٹ
First published: Apr 29, 2018 07:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading