உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات اسمبلی میں ہنگامہ اور مار پیٹ ، کانگریس کے دو ممبران اسمبلی 3 سال اور ایک رکن سال بھرکیلئے معطل

     فیصلے کی مخالفت میں کانگریس نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ کانگریس کا کہنا تھا کہ مسٹر ددھات سے گالی گلوج کرنے اور کانگریس ممبران اسمبلی کو دھمکی دینے والے بی جے پی ایم ایل اے جگدیش پانچال اور ہرش سنگھوی کو بھی تین سال کے لئے معطل کیا جانا چاہئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      گاندھی نگر: گجرات اسمبلی میں آج ہنگامے، گالی گلوج اور مائیک توڑ کر حملے کی کوشش کرنے کے معاملے میں اسمبلی اسپیکر راجندر ترویدی نے اہم اپوزیشن کانگریس کے دو ممبران اسمبلی پردیپ ددھات اور عنبريش ڈیر کو تین سال کے لئے اور بلدیوجي ٹھاكر کو ایک سال کے لئے معطل کر دیا۔
      نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے بی جے پی ممبر اسمبلی جگدیش پانچال پر مائیک سے حملے کی کوشش کرنے والے کانگریس کے ممبر اسمبلی پردیپ ددھات اور عنبريش ڈیر کو تین تین سال کے لئے اور بعد میں بی جے پی ممبران اسمبلی کو مبینہ طور پر دھمکی دینے والے کانگریس ممبر اسمبلی بلدیوجي ٹھاكر کو ایک سال کے لئے ایوان سے معطل کرنے کےمطالبے کی ایک تجویز ایوان میں رکھی۔ جسے مسٹر ترویدی نے منظور کر لیا۔
      انہوں نے کہا کہ حکمراں فریق سزا مانگنے میں حق بجانب ہے کیونکہ وہ پانچ سال کی معطلی کے حق میں تھے۔ اس فیصلے کی مخالفت میں کانگریس نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ کانگریس کا کہنا تھا کہ مسٹر ددھات سے گالی گلوج کرنے اور کانگریس ممبران اسمبلی کو دھمکی دینے والے بی جے پی ایم ایل اے جگدیش پانچال اور ہرش سنگھوی کو بھی تین سال کے لئے معطل کیا جانا چاہئے۔ مسٹر پانچال نے کہا کہ اگر کانگریس یہ ثابت کر دے کہ انہوں نے گالی گلوج کی ہے تو وہ ایوان سے استعفی دے دیں گے۔
      First published: