உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات کانگریس کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام، شنکر سنگھ واگھیلا رہے افطار پارٹی کے مہمان خصوصی

    احمد آباد۔ احمد آباد کے سرکٹ ہاؤس میں گجرات کانگریس کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

    احمد آباد۔ احمد آباد کے سرکٹ ہاؤس میں گجرات کانگریس کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

    احمد آباد۔ احمد آباد کے سرکٹ ہاؤس میں گجرات کانگریس کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      احمد آباد۔ احمد آباد کے سرکٹ ہاؤس میں گجرات کانگریس کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ افطار پارٹی کی صدارت کانگریس کے اعلی لیڈر شنکر سنگھ واگھیلا نے کی ۔ اس موقع پر کانگریس کے کئی اعلی ليڈران کے ساتھ ہی کانگریس سے منسلک تمام چھوٹے بڑے مسلم ليڈران موجود رہے ۔


      افطار پارٹی کے موقع پر شنکر سنگھ  واگھیلا نے کہا کہ روزہ داروں کو افطار کروانا ہمارے لئے اور کانگریس پارٹی دونوں کے لئے فخر کی بات ہے۔ اس موقع پر گجرات کانگریس کے صدر بھرت سنگھ سولنکی نے کہا کہ ماہ رمضان میں مسلم برادری کے لوگوں کا رابطہ براہ راست خدا سے منسلک رہتا ہے اور وہ سارا دن خدا کی بندگی میں مشغول رہتے ہیں ۔ اس لیے وہ پوری ملک اور تمام انسانوں کے لیے امن  و سکون اورترقی کی دعا مانگیں۔


      افطار پارٹی میں شنکر سنگھ واگھیلا اور کانگریسی ليڈران ایک دوسرے کو کھجور کھلا کر روزہ كھلواتے  نظر آئے ۔ اس موقع پر کا نگریسی ليڈران نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے مقصد رہا ہے کہ قومی اتحاد کو فروغ دیا جائے ۔ کانگریس کی افطار پارٹی میں ہندو اور مسلمانوں  نے ایک دوسرے کو روزہ كھلوا كر قومی اتحاد کی مثال  پیش کی ۔


      shankar singh vaghela


      افطار پارٹی میں شرکت کرنے آئے انصاری ترقی چیرٹیبل ٹرسٹ کے صدرایم انصاری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو دونوں قوم کو باہم متحد کرنے کا کام بار بار کرتے رہنا چاہئے ۔

      First published: