ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات کانگریس کی ویب سائٹ ہیک، ہاردک پٹیل کی فحش تصویر لگائی

انتخابی گہما گہمی کے بیچ گجرات ریاستی کانگریس کی ویب سائٹ ہیک ہوگئی اور اس پر حال ہی میں پارٹی میں شامل ہوئے پاٹی دارآرکشن آندولن سمیتی کے لیڈر ہاردک پٹیل کی فحش تصویر لگا دی گئی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 16, 2019 10:39 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گجرات کانگریس کی ویب سائٹ ہیک، ہاردک پٹیل کی فحش تصویر لگائی
علامتی تصویر

انتخابی گہما گہمی کے بیچ گجرات ریاستی کانگریس کی ویب سائٹ ہیک ہوگئی اور اس پر حال ہی میں پارٹی میں شامل ہوئے پاٹی دارآرکشن آندولن سمیتی کے لیڈر ہاردک پٹیل کی فحش تصویر لگا دی گئی ۔


گجرات کانگریس ڈاٹ ان پر لگی ہاردک کی فحش تصویر سال 2017 میں اسمبلی انتخابات کے دوران آئی ان کی مبینہ سیکس سی ڈی سے لی گئی ہے ۔ ہیکر نے اس تصویر پر ’ہمارے نئے لیڈر لا سواگت ‘ لکھ دیا تھا۔ خیال رہے کہ ہاردک نے گزشتہ 12مارچ کو پارٹی صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں ایک ریلی کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ گزشتہ روز وہ پہلی بار گجرات میں کانگریس کے ریاستی ہیڈکوارٹر پہنچے تھے ۔ انہوں نے لوک سبھا انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔


کانگریس کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر منیش دوشی نے یواین آئی کو بتایا کہ ہیکنگ کی اطلاع ملتے ہی سائٹ بند کر دی گئی ہے جلد ہی اسے ٹھیک کردیاجائیگا ۔ انھوں نے بی جے پی یا کسی دیگر کا براہ راست نام لیے بغیر کہا کہ حکومت کے خلاف لڑائی لڑنے والے ہاردک کے کانگریس میں آنے سے خوف میں مبتلا لوگوں کا یہ کام ہے ۔ پارٹی نے پولیس کی سائبر برانچ میں اس کی شکایت درج کرائی ہے۔

First published: Mar 16, 2019 10:38 AM IST