ہوم » نیوز » No Category

نرودا پاٹیا کیس میں گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل قریشی نے سماعت سے کیا انکار

احمد آباد۔ دوہزار دو فرقہ وارانہ فساد کے دوران نرودا پاٹیا قتل کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلہ کو گجرات ہائی کورٹ میں چیلینچ کیا گیا تھا۔

  • ETV
  • Last Updated: Nov 19, 2016 09:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نرودا پاٹیا کیس میں گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل قریشی  نے سماعت سے کیا انکار
احمد آباد۔ دوہزار دو فرقہ وارانہ فساد کے دوران نرودا پاٹیا قتل کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلہ کو گجرات ہائی کورٹ میں چیلینچ کیا گیا تھا۔

احمد آباد۔ دوہزار دو فرقہ وارانہ فساد کے دوران نرودا پاٹیا قتل کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلہ کو گجرات ہائی کورٹ میں چیلینچ کیا گیا تھا۔ گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل قریشی  نے اس عرضی کو’’ نوٹ بفور می‘‘ کردیا ہے۔ یعنی کہ  ملزمین کی طرف سے سزا کے خلاف پیٹیشن پر عقیل قریشی نے سنوائی کرنے سے انکار کردیا ۔ اب اس اپیلی عرض داشت پر سنوائی کسی دوسرے جج  کو سونپی جائے گی۔


واضح رہے کہ دوہزار بارہ میں خصوصی عدالت نے نرودا پاٹیا کیس پر فیصلہ سنایا تھا۔ جس میں مایا کوڈنانی ، بابو بجرنگی سمیت تیس ملزمین کو سزا دی گئی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف مایا کوڈنانی ، بابو بجرنگی اور دوسرے ملزمین نےگجرات ہائی کورٹ میں ایک عرضداشت داخل کی تھی جبکہ دوسری جانب  ایس آئی ٹی اور متاثرین نے بھی اس فیصلے کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں پیٹیشن داخل کی تھی ۔ اس پر کافی ہنگامہ بھی ہوا تھا کہ گجرات حکومت ان ملزمان کو بچانے کے لیے سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

First published: Nov 19, 2016 09:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading