உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Haj 2022 : درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں مزید پندرہ دنوں کی توسیع، عازمین کو بڑی راحت

    Hajj 2022 : مرکزی حج کمیٹی نے حج درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کردی ہے۔ 31 جنوری حج درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ تھی، لیکن عازمین حج کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کردی گئی ہے ۔

    • Share this:
    ممبئی : مرکزی حج کمیٹی نے حج درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کردی ہے۔ 31 جنوری حج درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ تھی، لیکن عازمین حج کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کردی گئی ہے ۔ اب عازمین حج 15 فروری تک درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔ یعقوب شیخا نے کہا کہ کووڈ 19 کے سبب عازمین حج کو مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، حالات کے مدنظر اور عازمین حج کو مزید سہولیات پہچانے کیلئے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کی گئی ہے۔

    یعقوب شیخا نے کہا کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے چند روز قبل ہی مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا تھا ، جس میں تاریخ بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی۔ مرکزی حج کمیٹی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے اقلیتی امور کی مرکزی وزارت نے درخواست فارم بھرنے کیلئے پندرہ روز کی توسیع کی ہے۔

    مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او نے بتایا کہ مرکزی حج کمیئی کو ابھی تک 78 ہزار سے زیادہ درخواست فارم موصول ہوچکے ہیں ، ان میں بغیر محرم کے سفر حج پر روانہ ہونے والی 1600 سے زیادہ خواتین نے درخواستیں دی ہیں۔ مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخا نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام ریاستی حج کمیٹیوں کو درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حج درخواست فارم بھرنے کا پورا سسٹم ڈیجیٹل ہوگیا ہے اور ہمیں موبائل ایپ سے بھی بڑی تعداد میں درخواست فارم موصول ہورہے ہیں۔ یعقوب شیخا نے کہاکہ حج 2022 کے متعلق حکومت ہند اور حکومت سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ معاہدہ ابھی تک نہیں ہوپایا ہے ، اس کی وجہ سے ہندوستانی عازمین حج کا کوٹہ بھی ابھی تک طے نہیں ہوا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حج 2022 کیلئے دونوں ممالک کے درمیان جلد ہی بائی لیٹرل ایگریمنٹ ہوگا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: