உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی کےعازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ، مختارعباس نقوی نےعازمین کا کیا استقبال

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    ممبئی کے عازمین حج کی پہلی پرواز آج صبح سوا گیارہ بجے ممبئی ائیرپورٹ سے جدہ کیلئے روانہ ہوگئی۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے حاجیوں کا استقبال کیا۔

    • Share this:
      ممبئی کے عازمین حج کی پہلی پرواز آج صبح سوا گیارہ بجے ممبئی ائیرپورٹ سے جدہ کیلئے روانہ ہوگئی ۔ پہلی فلائیٹ کی روانگی سے قبل ممبئی امبارکیشن پوائنٹ پرروانہ ہونے والے عازمین کیلئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختارعباس نقوی نے کہا کہ حکومت ہند اورمرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ہندوستانی عازمین کیلئے بہترانتظامات کئے گئے ہیں۔

      نقوی نے کہا کہ 2019 سے ممبئی سےعازمین حج بحری جہازسے بھی روانہ ہو سکیں گے اس کی سہولت کا انتظام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے حجاج کرام کا استقبال کرتے ہوئے ان سے ملک کی ترقی کے لئے دعا کی اپیل کی۔  تقریب میں شامل مہمانان نے کہا کہ عازمین کو الوداع کہتے ہوئے ملک اورقوم کی بہتری کیلئے خصوصی طور پردعا کی درخواست کی۔

      اس سے قبل مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او مقصود احمد خان نے حج انتظامات کی تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ  پہلی فلائٹ میں 155 عازمین حج سفر کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس بار ہندوستان سے تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار عازمین حج سعودی عرب پر روانہ ہورہے ہیں۔

      ہندوستان سے پہلا قافلہ 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا جبکہ آخری قافلہ 14 اگست کو روانہ ہوگا۔ مرکزی حج  کمیٹی آف انڈیا سےایک لاکھ 28 ہزار 702 جبکہ  پرائیویٹ ٹورس آپریٹرس سے 46 ہزار 323 عازمین سفر حج پر روانہ ہوں گے۔ اس طرح مجموعی اعتبار سے یہ تعداد ایک لاکھ 75 ہزار ہوجاتی ہے۔

       

      محی الدین کی رپورٹ  

       
      First published: