ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

حج 2018 : فضائی کرایے میں تخفیف کے ساتھ عازمین کو مزید سہولیات دینے کا عزم : مختار عباس نقوی

سبسڈی ختم کرنے کے بعدعازمین حج کو مالی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پرے گا ،بلکہ ہوائی جہاز کے کرایے میں تخفیف ممکن ہوسکے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 11, 2018 09:13 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حج 2018 : فضائی کرایے میں تخفیف کے ساتھ عازمین کو مزید سہولیات دینے کا عزم : مختار عباس نقوی
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی: فائل فوٹو۔

ممبئی :  مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور وحج مختار عباس نقوی نے  ایک بار پھر اس عزم کو دوہرایا ہے کہ حال میں سبسڈی ختم کرنے کے بعدعازمین حج کو مالی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پرے گا ،بلکہ ہوائی جہاز کے کرایے میں تخفیف ممکن ہوسکے گی۔ وزیر موصوف نے تعلیم وتربیت کے پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی کمپنیوں کے درمیان مقابلہ آرائی کے دوران یہ ممکن ہوسکا ہے کہ عازمین حج کو کرایہ میں رعایت مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی سفر کے کرایے میں کمی کے ساتھ ساتھ سری نگر،گوہاٹی ،اورنگ آباد اور ناگپور وغیرہ کے عازمین حج کے لیے یہ سہولت بھی پیش کی گئی ہے کہ متبادل کے طورپر وہ دوسرے مقامات سے بھی سفر کرسکتے ہیں ،جیسے سری نگر کے حجاج نئی دہلی،گوہاٹی کے مسافر کولکتہ اور اورنگ آباد اور اندورکے لوگو ممبئی سے سفر کرسکتے ہیں۔انہوں نے یقین دلایاکہ حج کے دوران مزید سہولیات کا دھیان رکھا جائے گا۔

First published: Mar 11, 2018 09:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading