ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ملک کی آزادی کے بعد سال رواں سب سے زیادہ عازمین جائیں گے سفر حج پر : مختار عباس نقوی

مختار عباس نقوی دعوی کے ساتھ کہاکہ امسال ہم نے حجاج کرام کی سہولت کیلئے بہتر انتظامات کئے ہیں اور سعودی عربیہ حکومت سے بھی باہمی گفت و شنید کی ہے اور حجاج کرام پر غیر ضروری اخراجات کا بوجھ کم بھی کیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Apr 22, 2018 09:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملک کی آزادی کے بعد سال رواں سب سے زیادہ عازمین جائیں گے سفر حج پر : مختار عباس نقوی
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی: فائل فوٹو۔

ممبئی: آج یہاں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اعلان کیا کہ ملک کی آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ عقیدت مند سفر حج پر جائیں گے۔اس مرتبہ سفر حج میں 1.75 لاکھ حجاج کرام فریضہ حج اداکریں گے ۔ان میں 48 فیصد خواتین ہوں گی۔جبکہ حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود حج کا سفرسستا ہوگا ۔

اتوار کو دوپہر میں حج ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ اس مرتبہ خواتین کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی طورپرہر ایک طیارے میں 13 خواتین کا دستہ بھی تعینات رہیگا۔عازمین حج کو سفر کے دوران ہر طرح کی سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔

سال رواں 1300 خواتین جائیں گی سفر حج پر

مختار نقوی نے کہا کہ اس سفر پر ایک ہزار تین سو خواتین بغیر محرم کے حج پر جائیں گی اور یہ چارچار خواتین کے گروپ میں حج کرسکیں گی۔اس مرتبہ کا سفر حج سبسڈی فری ہوگا۔حج کے سفرکے لیے سرکاری بجٹ سے 57 کروڑ روپئے ایئر لائنس کو دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حج سبسڈی کے ختم ہونے کے باوجود بھی سفر حج مہنگا نہیں ہوا ہے بلکہ یہ کہا جائے تو مبالغہ آرائی نہیں ہوگی کہ حج سستا ہوا ہے آج یہاں حج ائیر فئیر اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اس کا اظہار کیا ۔

امسال تین ائیر لائنس سفر حج کیلئے مقرر

انہوں نے کہا کہ امسال تین ائیر لائنس کو سفر حج کیلئے مقرر کیا گیا ہے جس میں سعودی ائیر لائنس, ائیر انڈیا اور فائن ناز شامل ہیں ان ائیر لائنس سے ہی حجاج کرام کی روانگی ہوگی اس مرتبہ ہم نے ائیر لائنس کا 57 کروڑ روپیہ تخفیف کر کے انہیں973 کروڑ دیا گیا ہے اور سفر حج کو سستا بنانے کی ہر ممکن کوشش بھی کی ہے۔
مختلف ٹیکس کے باوجود سفر حج سستا
مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج سبسڈی کے خاتمہ کے بعد تشویش لاحق تھی کہ حج مہنگا ہوگا لیکن اس کی مناسبت سے توسفر حج مہنگا نہیں ہوا ہے جبکہ سعودی عربیہ نے 5 فیصد ویٹ ٹیکس بھی عائد کیا ہے اس کے باوجود بھی سفر حج کو سستا بنانے میں ہم نے کوشش کی ہے اس مرتبہ حجاج کرام پر 18 فیصد جی ایس ٹی بھی نافذ کیا گیا ہے لیکن پچھلی مرتبہ بھی حجاج کرام پر 15 فیصد مختلف ٹیکس عائد کئے گئے تھے ۔
سال رواں13 خادمہ حجن بھی مامور
امسال ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد حجاج کرام حج کمیٹی کی جانب سے سفر حج کے لئے جائیں گے ۔ 13سو خواتین بغیر محرم سفر پر جائیں گی اس لئے 13 خادمہ حجن بھی ان کی خدمت پر مامور کی گئی ہے جبکہ 630 خادم الحجاج کا بھی آج ورکشاپ مکمل کر لیا گیا انہیں تمام تفصیلات سے آگاہ کر کے تربیت دی گئی ہے ۔


hajj
حجاج کرام کی سہولت کیلئے بہتر انتظامات
وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی دعوی کے ساتھ کہاکہ امسال ہم نے حجاج کرام کی سہولت کیلئے بہتر انتظامات کئے ہیں اور سعودی عربیہ حکومت سے بھی باہمی گفت و شنید کی ہے اور حجاج کرام پر غیر ضروری اخراجات کا بوجھ کم بھی کیا ہے ایسے امبارکیشن جو مہنگے ثابت ہوسکتے تھے ہم نے ان امبارکیشن پوائنٹ کو اختیاری رکھا ہے۔ فی حاجی ممبئی سے عزیزیہ کیلئے 2لاکھ جبکہ گرین میں 2لاکھ 40ہزار روپئے طے کیا گیا ہے ۔
سفر حج میں شفافیت لانے کا فیصلہ
امسال سفر حج میں شفافیت لانے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام پرائیوٹ ٹور آپریٹر کی تفصیلات بھی ہماری پوٹرل اور ویب سائٹ پر کرایہ کے ساتھ مندرج کرنا ضروری ہے اس کے علاوہ حج کمیٹی بھی تمام اخراجات اورکرایہ کی تفصیلات جاری کریگی انہوں نے کہا کہ تمام حج کے امور کو آن لائن مربوط کر دیا گیا ہے ۔ اسی کے ساتھ سعودی میں حجاج کرام کی صحت پر بھی توجہ دی گئی اور بیمار حجاج کرام کو فوری طور پر طبی امداد بہم پہنچانے کیلئے او پی ڈی آن لائن سسٹم تیار کیا گیا ہے اب حجاج کرام پر پرچی لے کر علاج کر نے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ آن لائن اپنے مرض کا علاج کرواسکتے ہیں اس کیلئے 13 مکہ معظمہ میں 3 مدینہ منورہ اور ایک جدہ ائیر پورٹ پر جبکہ تین اسپتال2 مکہ معظمہ اور ایک مدینہ منورہ میں واقع ہیں اس میں ایک اہم بات یہ ہے کہ امسال سفر حج نئی پالیسی کے تحت عمل میں لایا جائیگا ۔
حج سستا کیسے ہوا ؟ نقوی بتانے سے قاصر
تاہم یہ دریافت کر نے پر کہ آیا حج سستا کیسے ہوا ہے یہ بتانے سے وزیر موصوف پوری طرح سے قاصر تھے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے امسال حج پر چار سے پانچ ہزار روپئے کا ہی معمولی فرق ہے لیکن یہ فرق جب اعدادوشمار سے موازانہ کر کے دیکھا جائے تو یہ معمولی نہیں بلکہ 40 سے 50 ہزار روپئے کے فرق پر منحصر کرتا ہے لیکن وزیر موصوف نے اس سلسلے میں بھی کچھ کہے بغیر یہ کہا کہ امسال سبسڈی کے باوجود حج سفر سستا ہوا ہے ۔
سفر حج کیلئے 13جولائی کو پہلی فلائٹ
سفر حج کیلئے 13جولائی کو ہندوستان سے پہلی فلائٹ پر واز کریگی ۔اس پریس کانفرنس میں حج کمیٹی کے چیئر مین محبوب علی قیصر , حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او مقصود خان , سابق مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی سر براہ حاجی ابراہیم شیخ و د یگر مرکزی و ریاستی ممبران شریک تھے ۔


hajj, afp
عازمین آئندہ سال سفر بحری جہاز سے بھی جاسکیں گے
انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ بحری جہاز سے بھی اب عازمین حج آئندہ سال سفر حج پر جا سکیں گے یہ اطلاع آج یہاں مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے دی ہے انہوں نے کہا کہ بحریہ سے سمندر کے راستہ حج پر جانے والے حجاج کرام کے لئے سرکار نے ٹینڈر طلب کئے ہیں یہ ٹینڈر عالمی سطح پر طلب کئے گئے ہیں اس کیلئے حج کمیٹی نے اشتہارات بھی شائع کر دئیے ہیں اس ٹینڈر میں دبئی سے لے کر سنگاپور کی شپنگ کارپوریشنوں کو بھی موقع فراہم کیا گیا ہے ۔
سعودی عرب نے دی بحری جہاز کے سفر کو منظوری
انہوں نے کہا کہ سمندری راستے سفر حج20سال قبل بند ہوچکا تھا اسے دوبارہ شروع کرنے میں کچھ دشواریاں ضروری ہے لیکن سعودی عربیہ سے اس سلسلے میں ہمارا معاہدہ بھی ہوچکا ہے اور اس نے پانی کی جہاز کے سفر کو منظوری دیدی ہے اس پر کام بھی ہم نے شروع کردیا ہے ہمارا آپریشن حج کے دوران بھی جاری رہے گا اور آئندہ سال تک اسے مکمل کر لیا جاسکتا ہے یہ امید کی جارہی ہے۔

First published: Apr 22, 2018 09:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading