உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حج 2018 : ممبئی حج امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین کی تعداد ہوئی دوگنی ، ہوسکتی ہیں پریشانیاں 

    نئی حج پالیسی کے مطابق بڑے امبارکیشن پوائنٹ سے سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین کو چھوٹے امبارکیشن پوائنٹ کے مقابلہ میں کم کرایہ ادا کرنا پڑے گا

    نئی حج پالیسی کے مطابق بڑے امبارکیشن پوائنٹ سے سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین کو چھوٹے امبارکیشن پوائنٹ کے مقابلہ میں کم کرایہ ادا کرنا پڑے گا

    نئی حج پالیسی کے مطابق بڑے امبارکیشن پوائنٹ سے سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین کو چھوٹے امبارکیشن پوائنٹ کے مقابلہ میں کم کرایہ ادا کرنا پڑے گا

    • Share this:

      ممبئی : نئی حج پالیسی کے مطابق بڑے امبارکیشن پوائنٹ سے سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین کو چھوٹے امبارکیشن پوائنٹ کے مقابلہ میں کم کرایہ ادا کرنا پڑے گا ، جس کی وجہ سے ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین کی تعداد میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ممبئی سے روانہ ہونے والے عازمین حج کو قیام کو لے کر مختلف دشواریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
      ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی پروازیں 29 جولائی سے شروع ہونے والی ہیں ۔ ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کو کرائے میں کافی رعایت مل رہی ہے ۔ اس وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال 9 ہزار سے زیادہ عازمین ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے سفر حج کیلئے پروازیں بھریں گے ۔ممبئی میں مہاراشٹراور مدھیہ پردیش کے عازمین کیلئے قیام کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔
      قابل ذکر ہے کہ ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو 30 ہزار سے زیادہ کا فائدہ مل رہا ہے ، جس کی وجہ سے سال رواں ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے مدھیہ پردیش کے 4 ہزار 300 عازمین حج روانہ ہوں گے ۔ علاوہ ازیں مراٹھواڑہ کے عازمین کو اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ کی بجائے ممبئی سے جانے پر 25 ہزار سے زائد کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ سال رواں  مہاراشٹر کے 11 ہزار 700 عازمین حج ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے ۔
      خیال رہے کہ گزشتہ سال ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے 6 ہزار عازمین سفر حج کیلئے روانہ ہوئے تھے جبکہ اس سال 15 ہزار سے زائد عازمین سفر حج کیلئے روانہ ہوں گے ، جس کی وجہ سے سال رواں ممبئی میں عازمین حج کے قیام کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ مرکزی حج کمیٹی نے حج ہاؤس ، مسافر خانہ ، کرناٹک بیت الحجاج اور تمل ناڈو بیت الحجاج کے علاوہ ائیرپورٹ کے قریب مسجد میں بھی قیام کا بندوبست کیا ہے۔
      محی الدین کی رپورٹ

      First published: