اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حج 2018 : کرایہ میں اضافہ کے سبب چھوٹے امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین اپنا امبارکیشن پوائنٹ بدلنے پرمجبور

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    حج سبسڈی ختم کئے جانے پر سب سے زیادہ ان عازمین کو پریشانیوں کا سامنا ہے ، جو چھوٹے امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوتے ہیں ۔

    • Share this:
      اورنگ آباد : حج سبسڈی ختم کئے جانے پر سب سے زیادہ ان عازمین کو پریشانیوں کا سامنا ہے ، جو چھوٹے امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوتے ہیں ۔مراٹھواڑہ کے عازمین اورنگ آباد کے امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہورہے تھے ، لیکن اب سبسڈی ختم ہونے کے بعد اورنگ آباد سے روانگی کے لئے سفر خرچ میں اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے عازمین کو اپنا امبارکیشن پوائنٹ تبدیل کرنا پڑرہا ہے۔
      پچھلے سال اورنگ آباد کے امبارکیشن پوائنٹ سے چار ہزار عازمین روانہ ہوئے تھے ، لیکن اس مرتبہ صرف ساڑھے تین سو عازمین نے ہی اورنگ آباد کے امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے کا فصلہ کیا ہے ۔جبکہ بقیہ تمام عازمین ممبئی سے روانہ ہورہے ہیں ۔یہ اطلاع مرکزی حج کمیٹی کے چیف آفیسر مقصود احمد خان نے ناندیڑ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران دی ۔
      مقصود احمد خان نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حج کمیٹی نے یو پی ایس سی امتحان میں مسلم طلبہ کی نمائندگی بڑھانے کے لئے چلائی جارہی کلاسیز کے بھی مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں او اس سال دو طلبہ یو پی ایس سی کے امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں ۔نئے تعلیمی سال کے لئے داخلے کا سلسلہ جاری ہے ۔
      First published: