ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

حج 2018 : سعودی عرب میں 2000 کے نوٹ کو لے کر پھیلی یہ افواہ ، عازمین میں شدید بے چینی

سال 2018 کے حج سیزن کاآغاز ہوچکا ہے اور ملک کے مختلف علاقوں سے آج اتوار تک ساڑھے چار سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں

  • UNI
  • Last Updated: Jul 15, 2018 10:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حج 2018 : سعودی عرب میں 2000 کے نوٹ کو لے کر پھیلی یہ افواہ ، عازمین میں شدید بے چینی
دہلی سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔

ممبئی : سال 2018 کے حج سیزن کاآغاز ہوچکا ہے اور ملک کے مختلف علاقوں سے آج اتوار تک ساڑھے چار سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں اور یہ سلسلہ اگست کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا۔ امسال حج کمیٹی کے تحت ایک لاکھ 28 ہزار702 حجاج کرام فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہاں 2000 ہزار کے کرنسی نوٹ کے لین دین نہ ہونے کے بارے میں افواہ پھیل جانے کی وجہ سے عازمین حج میں بے چینی پائی جارہی ہے۔

تاہم ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا کےذرائع نے دوہزار کے نوٹ کے بارے خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہاہے کہ سعودی عرب میں ایسی کوئی پابندی نہیں عائدکی گئی ہے اور عازمین حج اس افواہ پر توجہ نہ دیں۔

First published: Jul 15, 2018 10:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading