حج 2019 کے لئے درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ اب 12 دسمبر تک حج فارم جمع کئے جاسکتے ہیں۔ مرکزی حج کمیٹی نے آج ممبئی کے حج ہاوس میں منعقدہ میٹنگ میں مزید 25 روز کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ آج حج درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی۔ آج شام تک مرکزی حج کمیٹی کو دولاکھ 10 ہزاردرخواست فارم موصول ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سال مرکزی حج کمیٹی کو درخواست فارم کم موصول ہونے کی صورت میں حج کمیٹی نے اپنی میٹنگ میں تاریخ کے اضافے کے موضوع کواہمیت دی تھی ۔ واضح رہے کہ نیوز18 اردونے حج فارم جمع کئے جانے کی تاریخ میں توسیع کئے جانے کے لئے مہم چلائی تھی اوراس بات کی خبردی تھی کہ یقنی طورپرحج فارم کی تاریخوں میں توسیع کی جائے گی۔ مرکزی حج کمیٹی کے فیصلے کے بعد آج نیوز 18 اردو کی رپورٹ پرمہرلگ گئی۔ اب عازمین حج 12 دسمبرتک درخواست فارم جمع کرسکتے ہیں۔
ممبئی سے محی الدین کی رپورٹ
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔