உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حج2016: حج کمیٹی آف انڈیا نے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں کی توسیع

    نئی دہلی۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2016کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2016کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔اب درخواست فارم 15فروری 2016 تک قبول کئے جائیں گے۔ یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے یہاں ایک پریس ریلیز میں دی۔

      انہوں نے بتایا کہ آخری تاریخ میں توسیع کے ساتھ ہی اب درخواست گذارعازمین حج کے لیے مشین ریڈیبل پاسپورٹ جاری ہونے کی آخری تاریخ میں بھی بحساب15؍فروری 2016تک اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ پاسپورٹ کے قابل قبول ہونے کی میعاد حسب دستور10؍مارچ2017ہی ہوگی۔

      واضح ہوکہ حج کمیٹی آف انڈیا کے گشتی مراسلے (سرکولرنمبر1)مجریہ 23؍دسمبر2015کے مطابق پہلے حج درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 8؍فروری مقرر کی گئی تھی جس میں کل سہ پہر توسیع عمل میں لائی گئی۔دریں اثناء دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں اب تک8200درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

      First published: