احمد آباد ائیرپورٹ سے عازمین حج کا سفرحج پر جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تاہم گزشتہ دنوں احمد آباد ایئر پورٹ پر ایک عازم حج کو گٹکھا اور تمباکو کے بڑے تھیلے کے ساتھ امیگریشن کے افسران نے پکڑ لیا تھا، جس کے بعد گٹکھا اور تمباکو کو قبضہ میں لے کر عازمین کو حج کے سفر پر جانے دیا گیا تھا ۔
جب سے یہ معاملہ سامنے آیا ہے، گجرات سے حج کے سفر پر جانے والے عازمین کو گجرات حج کمیٹی کے سیكریٹری اور خادم الحجاج سمجھا رہے ہیں کہ سعودی میں ایسا سامان نہ لے کر جائیں، جس کی وجہ سے وہاں ان کو کسی طرح کی بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
اس سلسلے میں گجرات حج کمیٹی کے سكریٹری آرآر منصوری نے کہا کہ گودھرا کے رہنے والے ادريس نامی عازمین کو امیگریشن کے افسران نے تمباکو اورگٹکھا کے ساتھ پکڑا تھا۔ معاملہ کی جانکاری ملنے کے بعد گجرات حج کمیٹی کے لوگوں نے گٹکھا اور تمباکو کو ضبط کر لیا اس کے بعد ادريس کو حج سفر پر جانے دیا گیا ۔
انہوں نے حج کے سفر پر جانے والے عازمین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جن بھی سامان پر سعودی حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے، ایسے سامان کو عازمین حج لے کرجانے سے بچیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپیل کی ہے کہ ایسے تصویر اور ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے بچا جائے۔ غور طلب ہے کہ جب سے یہ معاملہ سامنے آیا ہے، طرح طرح کی افواہیں سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔