ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پاکستانی جیل سے رہا ہوئے حامد کا مشورہ، فیس بک پر پیار کے چکر میں کبھی نہ پڑیں

انصاری پاکستان کی ایک لڑکی کے پیار میں پڑ گئے تھے اور اس کی ’زبردستی ہو رہی‘ شادی روکنے کے لئے وہ پاکستان چلے گئے لیکن اس لڑکی سے ملنے کی جگہ وہ جیل پہنچ گئے

  • Share this:
پاکستانی جیل سے رہا ہوئے حامد کا مشورہ، فیس بک پر پیار کے چکر میں کبھی نہ پڑیں
حامد نہال انصاری: اے این آئی

پاکستان کی جیل میں چھ سال تک رہنے کے بعد سافٹ ویئر انجینئر حامد انصاری نے نوجوانوں کو فیس بک پر پیار کے چکر میں نہ پڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ انصاری پاکستان کی ایک لڑکی کے پیار میں پڑ گئے تھے اور اس کی ’زبردستی ہو رہی‘ شادی روکنے کے لئے وہ پاکستان چلے گئے لیکن اس لڑکی سے ملنے کی جگہ وہ جیل پہنچ گئے۔


انصاری نے کہا، ’’ کبھی بھی اپنے والدین سے کچھ نہ چھپائیں۔ صرف آپ کے ماں باپ ہی خراب دور میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اور کسی بھی جگہ جانے کے لئے کبھی بھی غیر قانونی طریقہ کا استعمال نہ کریں‘۔

حامد کی کہانی کئی نوجوانوں کے لئے سبق ہے، جو انٹرنیٹ اور فیس بک کے آنے سے آزادی کو ایک نئے طریقہ سے محسوس کرتے ہیں۔ جب انصاری سے پوچھا گیا کہ فیس بک پر پیار کرنے والوں کو آپ کیا مشورہ دینا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا، ’’ فیس بک پر یقین کر کے پیار میں کبھی نہ پڑیں‘۔


کیا تھا پورا معاملہ؟

حامد نہال انصاری 2012 میں اپنی خاتون دوست سے ملنے پاکستان گئے تھے۔ خاتون سے ان کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعہ ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ افغانستان کے راستے پاکستان میں گھسے۔ کوہٹ ضلع میں پاکستان خفیہ ایجنسیوں اورمقامی پولیس کے ذریعہ انہیں گرفتارکرلیا گیا، جس کے بعد حامد نہال انصاری غائب ہوگئے۔


 
First published: Dec 21, 2018 08:50 AM IST