உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ناندیڑ کے دیپ نگر میں ہینڈ گرینیڈ کے معاملہ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

    عام آدمی پارٹی کے فاروق احمد کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینیڈ ملنے کا یہ معاملہ اگر کسی مسلمان کے گھر میں پیش آتا ، تو پولیس اور جانچ ایجنسیوں کا رویہ کچھ الگ ہوتا ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      ناندیڑ : ناندیڑ کے دیپ نگر کے ایک مکان میں دو دن قبل ہینڈ گرینیڈ برآمد کیا گیا ۔ تاہم اس معاملہ ایک عام معاملہ بتاتے ہوئے پولیس کی جانب سے انظر انداز کرنے کی کوشش جارہی ہے ، جبکہ سماجی تنظیمیں اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کررہی ہیں ۔
      خیال رہے کہ دیپ نگر میں ایک ضعیف خاتون کے مکان میں کچے ناریل کے باقی ماندہ ٹکروں کے انبار میں ہینڈ گرینیڈ ملاتھا ۔ خبر ملتے ہی پولیس نے ہنڈ گرینیڈ کو وہاں سے لے جاکر ایک سنسان جگہ پر دھماکہ سے اڑاکر ضائع کر دیا۔ ہینڈ گرینیڈ کا ملنا سیکورٹی نقطہ نظر سے کافی سنگین بات مانی جارہی ہے ۔ جبکہ پولیس اس کو ہلکے میں لے رہی ہے اور دبانے کی کوشش کر رہی ہے ، جس کی وجہ سے مختلف جماعتوں کی جانب سے معاملہ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ شروع ہوگیا ہے۔
      عام آدمی پارٹی کے فاروق احمد کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینیڈ ملنے کا یہ معاملہ اگر کسی مسلمان کے گھر میں پیش آتا ، تو پولیس اور جانچ ایجنسیوں کا رویہ کچھ الگ ہوتا ۔ جس مکان میں وہ ملتا ، پولیس فوری اس کے مکینوں کو گرفتار کرلیتی اور ان کے خلاف نہ جانے کے کیسے کیسے دفعات کے تحت کیس درج کیا جا تا۔ لیکن یہی چیز ایک غیر مسلم کے مکان سے برآمد ہوئی ، اس لئے پولیس اپنے رویہ میں نرمی دکھارہی ہے ۔
      First published: