உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اذان کی مخالفت میں مسجد کے سامنے MNS کارکنوں نے پیڑ پر Loudspeaker لگاکر بجایا بجایا ہنومان چالیسہ، لگا جرمانہ

    Youtube Video

    مقامی ایم این ایس کارکنان کلیان کے سائی چوک میں پارٹی دفتر کے باہر جمع ہوئے اور لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسہ بجاتے ہوئے اس کا نعرہ بلند کیا۔ انہوں نے 'جئے شری رام' کے نعرے بھی لگائے۔

    • Share this:
      مہاراشٹر میں ایم این ایس کارکنوں نے کئی جگہوں پر ہنومان چالیسا کا اہتمام کیا۔ ممبا دیوی، ورلی اور کلیان میں ہنومان چالیسا اونچی آواز میں بجایا ۔مسلم آبادی والے علاقوں میں بھی ایم این ایس کارکنوں نے ہنومان چالیسا لگایا۔مہا راشٹر نو نرمان سیناکے سربراہ راج ٹھاکرے نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے مساجد کے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا جلد ہی کوئی بند و بست نہ کیا تو پھر پارٹی کارکنان مساجد کے سامنے ہنومان چالیسابجائیں گے۔

      بتادیں کہ راج ٹھاکرے نے 2 اپریل کو شیواجی پارک میں مہاراشٹر (ایم این ایس) کی ریلی میں گڑی پڑوا کے موقع پر کہا، "مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکر اتنے زور سے کیوں بجائے جاتے ہیں؟ اگر اس کو نہیں روکا گیا تو مساجد کے باہر اسپیکروں پر ہنومان چالیسہ اونچی آواز میں بجایا جائے گا۔‘‘ اس کے ایک دن بعد 3 اپریل کو ایم این ایس کے کارکنوں نے تھانے ضلع کے کلیان قصبے میں پارٹی دفتر کے سامنے لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسہ بجایا۔

      Ramazan 2022: رمضان المبارک میں سحری و افطار کے کھانے میں رکھیں ان چیزوں کا خاص خیال  

      مقامی ایم این ایس کارکنان کلیان کے سائی چوک میں پارٹی دفتر کے باہر جمع ہوئے اور لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسہ بجاتے ہوئے اس کا نعرہ بلند کیا۔ انہوں نے 'جئے شری رام' کے نعرے بھی لگائے۔ ایم این ایس ویلفیئر یونٹ کے صدر الہاس بھویر نے اس بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان پارٹی سربراہ کے حکم پر عمل کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم این ایس کارکن مہندر بھانوشالی کو حراست میں لے لیا، پھر 3 اپریل کو ہی انہیں رہا کر دیا گیا۔


      گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مہندر بھانوشالی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے چاندیولی کے اسلفہ میں ہمالیہ سوسائٹی میں ایک درخت پر لاؤڈ اسپیکر لگایا اور ہنومان چالیسہ بجانا شروع کر دیا۔ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی، بھانوشالی کو حراست میں لے لیا اور لاؤڈ اسپیکر کو ضبط کر لیا۔ اسے تقریباً 2 گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا۔ بھانوشالی پر 5500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور کوڈ آف کریمنل پروسیجر (سی آر پی سی) کی دفعہ 149 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا کہ وہ ایسی حرکت نہ دہرائیں۔

      یہ بھی پڑھیں :آج سے گیس سلینڈر 250 روپئے مہنگا، یہاں چیک کریں آپ کے شہر میں کتنے پہنچے دام
      Published by:Sana Naeem
      First published: