ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ہاردک پٹیل کو ملی ایک اور معاملے میں ضمانت ، جیل سے باہر آنے کا راستہ ہوا صاف

احمدآباد۔ گجرات ہائی کورٹ نے پاٹی دار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل کو تشدد کے ایک اور معاملے میں مشروط ضمانت دے دی ، جس کے ساتھ ہی ان کے تقریباً نو ماہ بعد جیل سے باہر آنے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 12, 2016 12:19 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہاردک پٹیل کو ملی ایک اور معاملے میں ضمانت ، جیل سے باہر آنے کا راستہ ہوا صاف
احمدآباد۔ گجرات ہائی کورٹ نے پاٹی دار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل کو تشدد کے ایک اور معاملے میں مشروط ضمانت دے دی ، جس کے ساتھ ہی ان کے تقریباً نو ماہ بعد جیل سے باہر آنے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

احمدآباد۔ گجرات ہائی کورٹ نے پاٹی دار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل کو تشدد کے ایک اور معاملے میں مشروط ضمانت دے دی ، جس کے ساتھ ہی ان کے تقریباً نو ماہ بعد جیل سے باہر آنے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ گذشتہ آٹھ جولائی کو ہائی کورٹ کے جج اے جے ڈیسائی کی عدالت نے انہیں سورت اور احمدآباد میں درج ملک سے بغاوت کے دو معاملات میں مشروط ضمانت دی تھی جس میں انہیں رہائی کے بعد چھ ماہ تک ریاست سے باہر رہنے کی شرط بھی شامل تھی۔ اس کی انہوں نے خود ہی پیش کش کی تھی۔


 جسٹس پی پی بھٹ کی بینچ نے گذشتہ سال 23جولائی کو مہسانا ضلع کے وسنگر میں پاٹی دار سماج کی ایک ریزرویشن ریلی کے بعد تشدد اور مقامی بی جے پی ممبر اسمبلی رشی کیش پٹیل کے دفتر میں توڑ پھوڑ سے متعلق معاملے میں ہاردک کو ضمانت دے دی ۔ ا ب متعلقہ قانونی خانہ پری کے بعد ان کے دو دن کے بعد جیل سے باہر آنے کی امید ہے۔

First published: Jul 12, 2016 12:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading