گجرات کے پاٹیداروں کے لیڈر ہاردک پٹیل نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اورراجستھان میں اکثریت کی طرف بڑھ رہی کانگریس پارٹی کے صدرراہل گاندھی کو وزیراعظم عہدے کا مضبوط چہرہ بتایا ہے۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں بی جے پی کی خراب کارکردگی کے بعد ہاردک پٹیل نے کہا کہ کانگریس ملک میں مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
ہاردک پٹیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کے سامنے راہل گاندھی اب ایک مضبوط چیلنج کے طورپرسامنے آئے ہیں۔ یہ نتائج 2019 کا سیمی فائنل ہیں اوراس کا اثرلوک سبھا الیکشن میں بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے اورمدھیہ پردیش میں دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو سخت ٹکردے رہی ہیں۔ ایسی 30 سیٹیں ہیں جن میں ٹاپ-2 امیدواروں کے درمیان ووٹوں کا فرق 1000 سے بھی کم ہے۔ ایسی 17 سیٹوں پرکانگریس آگے ہے جبکہ 13 سیٹوں پربی جے پی آگے چل رہی ہے۔ 36 ایسی سیٹوں پربی جے پی آگے چل رہی ہے، جہاں ووٹوں کا فرق 2000 سے بھی کم ہے جبکہ کانگریس بھی اتنے ہی فرق والی 30 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔