ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ہاردک پٹیل 9 ماہ بعد جیل سے رہا ، ریاست بدر ہو کر بھی بی جے پی کے لئے بنیں گے مصیبت

جیل سے رہا ہونے کے بعد ہاردک پٹیل نے کہا ہے کہ وہ پورے ملک کا دورہ کریں گے ۔ ان کے حامیوں اور کنبہ کے ارکان نے سورت جیل کے باہر آتش بازی اور نعرے بازی کرکے ہاردک پٹیل کا استقبال کیا

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 15, 2016 12:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہاردک پٹیل 9 ماہ بعد جیل سے رہا ، ریاست بدر ہو کر بھی بی جے پی کے لئے بنیں گے مصیبت
جیل سے رہا ہونے کے بعد ہاردک پٹیل نے کہا ہے کہ وہ پورے ملک کا دورہ کریں گے ۔ ان کے حامیوں اور کنبہ کے ارکان نے سورت جیل کے باہر آتش بازی اور نعرے بازی کرکے ہاردک پٹیل کا استقبال کیا

سورت : تقریبا 9 ماہ کے بعد پاٹيدار ریزریشن آندولن کے سربراہ ہاردک پٹیل سورت کی جیل سے رہا ہو گئے ہیں ۔ اس کے پیش نظر انتظامیہ نے سورت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے ہیں اور علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد ہاردک پٹیل نے کہا ہے کہ وہ پورے ملک کا دورہ کریں گے ۔ ان کے حامیوں اور کنبہ کے ارکان نے سورت جیل کے باہر آتش بازی اور نعرے بازی کرکے ہاردک پٹیل کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ گجرات هائي کورٹ نے 11 جولائی کو ہاردک پٹیل کو ان کے خلاف دائر آخری معاملے میں بھی ضمانت دے دی تھی، جس کے بعد تقریبا 9 ماہ تک جیل میں رہنے کے بعد ان کی رہائی کی زمین تیار ہو گئی تھی۔

ہاردک پٹیل کو غداری کے دو مقدمات اور ریزرویشن تحریک کے دوران بی جے پی ممبر اسمبلی هرشی كیش پٹیل کے دفتر اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کرنے کے معاملے میں ضمانت مل چکی ہے۔ ہاردک نے مقامی عدالت کے ذریعہ ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد اس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر 11 جولائی کو سماعت ہوئی۔

ہائی کورٹ سے 23 سالہ پٹیل لیڈر کو اس شرط پر ضمانت ملی تھی کہ وہ چھ ماہ تک گجرات سے دور رہیں گے۔ پاٹيدار انامت تحریک کمیٹی نے دعوی کیا کہ پٹیل شاید اگلے چھ ماہ تک اتر پردیش میں رہیں گے ، جہاں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں کرمی کو گجرات کے پٹیلوں کے برابر سمجھا جاتا ہے اور وہ انتخابی نقطہ نظر سے اہم مانے جاتے ہیں۔

First published: Jul 15, 2016 12:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading