உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی دہشت گردانہ حملہ : امریکی جیل میں بند دہشت گرد ڈیوڈ ہیڈلی کو ملزم بنایا گیا

    ممبئی : ممبئی کی سیشن کورٹ نے ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کو 26/11 ممبئی حملوں کا ملزم بنایا ہے۔ ممبئی پولیس نے ڈیوڈ کو ملزم بنانے کی درخواست عدالت میں دائر کی تھی۔ پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے ڈیوڈ ہیڈلی کو ملزم بنانے کا فیصلہ سنایا ۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی : ممبئی کی سیشن کورٹ نے ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کو 26/11 ممبئی حملوں کا ملزم بنایا ہے۔ ممبئی پولیس نے ڈیوڈ کو ملزم بنانے کی درخواست عدالت میں دائر کی تھی۔ پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے ڈیوڈ ہیڈلی کو ملزم بنانے کا فیصلہ سنایا ۔

      غور طلب ہے کہ ہیڈلی امریکہ کی جیل میں ہے۔کورٹ نے اسی ہفتے ذبیح الدین انصاری عرف ابوجندال کے خلاف الزامات طے کئے تھے۔ کورٹ نے ہیڈلی کو سمن جاری کیا ہے اور امریکی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ محکمہ جسٹس اس کو پیش کرنے میں مدد کرے۔

      ہیڈلی القاعدہ اور دیگر دہشت گردوں کو سزا دلانے میں گواہ بن سکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیڈلی کی رسائی حافظ سعید تک تھي اور لشكر نے ڈیوڈ ہیڈلی کے ہندوستان مخالف جذبات کا فائدہ اٹھایا اس کا امریکی ہونا بھی لشکر کے لئے مفید ثابت ہوا۔

      ہیڈلی سعید کے ساتھ کئی بار کھانے پر جایا کرتا تھا۔ ہندوستان سے نفرت کرنے والی تنظیم لشکر کے لیڈر حافظ سعید اور ذکی الرحمن لکھوی 2002 سے ہندوستان میں ایک بڑے حملے کی سازش رچ رہے تھے۔ انہوں نے اس کے لئے ہیڈلی کا انتخاب کیا۔ 2002 سے 2006 تک ہیڈلی کو کئی مرتبہ تین تین ماہ کی فوجی تربیت بھی دی گئی۔

      First published: