ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بھاری بارش سے تھم گئی ممبئی کی رفتار، 4.30 بجے ہائی ٹائڈ الرٹ

ممبئی میں جاری تیز بارش کے مدنظر ویسٹرن ریلوے کی خدمات میں رخنہ پڑا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھاری بارش سے تھم گئی ممبئی کی رفتار، 4.30 بجے ہائی ٹائڈ الرٹ
علامتی تصویر

ممبئی۔ ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین دن سے بھاری بارش ہو رہی ہے۔ اس سے معمول کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس سے وہاں ٹریفک جام جیسی صورت حال ہے۔ ممبئی میں بارش کی وجہ سے کئی لوکل ٹرینوں کو بھی رد کر دیا گیا۔


محکمہ موسمیات نے اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں بھاری بارش کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ لوگوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ شدید ضرورت پڑنے پر ہی وہ گھر سے نکلیں۔ بارش کی وجہ سے فضائی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں اور کئی پروازیں لیٹ ہیں۔ اس وارننگ کے بعد بی ایم سی نے کہا ہے کہ وہ ہر صورت حال کے لئے تیار ہے۔


ممبئی میں جاری تیز بارش کے مدنظر ویسٹرن ریلوے کی خدمات میں رخنہ پڑا ہے۔ مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے باندرا اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر پانی اس قدر جمع ہو گیا ہے کہ ٹریک لگ بھگ نظروں سے اوجھل ہی ہے۔ ایسے میں ویسٹرن ریلوے کی زیادہ تر ٹرینیں قطاروں میں کھڑی ہیں۔


لوگوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ شدید ضرورت پڑنے پر ہی وہ گھر سے نکلیں۔
لوگوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ شدید ضرورت پڑنے پر ہی وہ گھر سے نکلیں۔


انتظامیہ نے حالات سے نمٹنے کے لئے این ڈی آر ایف کی ٹیم کو موقع پر بھیجا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں دیگر راحتی کام جاری ہیں۔ گنیش اتسو کے لئے سجے کئی پنڈالوں میں سیکورٹی وجوہات سے بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے۔

First published: Aug 29, 2017 03:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading