ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی میں زبردست بارش، سڑکوں پربھرا پانی، دو پروازیں منسوخ، لوکل ٹرین بھی تاخیر سے

ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں ہفتہ کی صبح ایک بار پھر سے زبردست بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے شہر کے کئی حصوں میں پانی بھر گیا ہے اور ٹریفک جام لگا ہوا ہے۔ زبردست بارش کا ہوائی خدمات پر بھی اثر پڑا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu

گزشتہ 12 گھنٹوں میں شہر میں 95-75 سیمی بارش ہوئی ہے۔ صبح تقریباً 30 منٹ تک ہوئی بارش کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں کی سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے، جس میں ماہم، منڈماتا، پریل اور مرین ڈرائیو کی سڑکیں بھی شامل ہیں۔

خراب موسم کی وجہ سے دو پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں جبکہ کئی طیارے طے وقت سے تاخیر سےپرواز کررہے ہیں۔ حالانکہ اب تک کوئی ٹرین کینسل نہیں ہوئی ہے، لیکن مسافروں کے مطابق ٹرینیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ڈی کے افسران کے مطابق جنوب مغربی مانسون ابھی کرناٹک تک پہنچ گیا ہے اور یہ تیزی سے کونکن ٓ ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے 6 اضلاع میں زبردست بارش کی وارننگ دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے تقریباً 75 فیصد سے زیادہ موسم مراکز نے جنوبی کوکن اور گوا علاقے میں زبردست بارش کا اندازہ لگایا ہے۔
ممبئی میں ہونے والی زبردست بارش کی وجہ سے لوکل ٹرینیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اگر بارش نہیں رکے گی تو پھر لوگوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
First published: Jun 09, 2018 01:23 PM IST