உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبرامیں ہندو مسلم اتحاد کی نادرمثال، ایک ہی پنڈال میں گنپتی اورمحرم کی مجلس

    آرتی اور واعظ کے لئے ایک ہی لاؤڈ اسپیکر اورمائک استعمال کیا جاتا ہے، جس کی ممبرا پولیس افسران نے دونوں ہی کمیٹیوں کی سراہنا کی ہے۔

    آرتی اور واعظ کے لئے ایک ہی لاؤڈ اسپیکر اورمائک استعمال کیا جاتا ہے، جس کی ممبرا پولیس افسران نے دونوں ہی کمیٹیوں کی سراہنا کی ہے۔

    آرتی اور واعظ کے لئے ایک ہی لاؤڈ اسپیکر اورمائک استعمال کیا جاتا ہے، جس کی ممبرا پولیس افسران نے دونوں ہی کمیٹیوں کی سراہنا کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبرا میں ان دنوں ہند و مسلم اتحا د کی ایک عظیم مثال دیکھنے کو مل رہی ہے ایک ہی خیمے کے نیچے ایک طرف گنپی کی پوجا ہوتی ہے تو دوسری جانب محرم کے واعظ کی مجلس سجتی ہے۔  مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا ۔ برسوں پہلے اقبال کے لکھے گئے اس شعر کی ترجمانی کر رہے ہیں ان دنوں ممبرا کی اتحاد منڈل اور حسینی کمیٹی اور یہاں کے ہندو مسلم باشندے۔

      ملک میں ایک طرف جہاں کچھ سیاستدان اورفرقہ پرست افراد مذہب کے نام پر منافرت پھیلانے اور ہم وطنوں کے درمیان مذہب کے نام پر اختلاف اور دوریاں بنانے کا کام کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب مہاراشٹرکے ممبرا شہر میں ایک ہی منڈپ میں گنپتی کی پوجا اور محرم کی مجلس سجا کر یہاں کے لوگ ملک کواتحاد و بھائی چارگی کا درس دے رہے ہیں۔

      عبد الرحمن قادری ، صدر حسینی کمیٹی  اور سماجی کارکن شبیر خان نے بتایا کہ   ممبرا کے سینک نگر میں حسینی کمیٹی کی جانب سے ہر سال محرم میں 10 دنوں کے لئے واعظ کی مجلس کا اہتمام کیا جاتا ہے جب کہ اسی جگہ ہر سال ایکتا متر منڈل کی جانب سے گنپتی کی مورتی بٹھائی جاتی ہے ایسے میں امسال یہ دونوں ہی تہوار ایک ساتھ آجانے سے دونوں ہی مذاہب کے لوگوں نے ایک ساتھ ایک ہی منڈپ میں منانے کا تہیہ کیا ۔

      مولانا محمد فیض احمد فیض رضوی ، مقرر حسینی کمیٹی جلسہ نے بتایا کہ یہاں صرف ایک ہی منڈپ نہیں استعمال کا جارہا ہے بلکہ آرتی اور پوجا کے لئے مائک اور لاؤڈ اسپیکر بھی ایک ہی استعمال کیا جارہا ہے آرتی ختم ہوتے ہی اس مائک کو مجلس میں لایا جاتا ہے اس میں تقریری ہوتی ہے اور تقریر ختم ہونے کے بعد اسے دوبارہ منڈپ میں رکھ دیا جاتا پوجا کے لئے۔

      ممبرامیں ہونے اتحاد کی اس طرح سے عظیم مثال پیش کرنے پر ممبر پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی اس کام کی سراہنا کی ہے۔ اے سی پی رمیش دھمال نے دونوں کمیٹیوں کے رضاکاران کو مبارکباد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

       ممبرا سے انوارالحق کی خصوصی رپورٹ

       یہ بھی پڑھیں:    ہندو مسلم اتحاد کی مثال ، یہاں 26 سالوں سے ایک مسلم کنبہ مناتا ہے جنم اشٹمی

      یہ بھی پڑھیں:  ہندو-مسلم اتحاد کی نئی مثال ، سوسائٹی میں تنہا رہنے والے ہندو انکل کی آخری رسومات مسلم نوجوان نے دی انجام

       
      First published: