ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کورونا کے پیش نظر شب برات کے لئے محکمہ داخلہ کی  جانب سے گائیڈ لائنس جاری: جانیں یہاں

ریاست میں کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے 28 مارچ کی رات اور 29 مارچ ، 2021 کے دن (چاند کی بنیاد پر) ، شب برات کے لئے کسی پروگرام کے انعقاد کئے بغیر مسجد اور گھر میں ہی عبادت کریں۔

  • Share this:
کورونا کے پیش نظر شب برات کے لئے محکمہ داخلہ کی  جانب سے  گائیڈ لائنس جاری: جانیں یہاں
ریاست میں کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے 28 مارچ کی رات اور 29 مارچ ، 2021 کے دن (چاند کی بنیاد پر) ، شب برات کے لئے کسی پروگرام کے انعقاد کئے بغیر مسجد اور گھر میں ہی عبادت کریں۔

کورونا کو مد نظر میں اس سال بھی ہرطرح کے مذہبی تہوار ، تقریبات اور تمام پروگراموں کو نہایت ہی سادگی سے منانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ابھی بھی کورونا کی وباء کم نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے ریاست کے ساتھ ساتھ دیگر بڑے شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ لہذا جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس کے پیش نظر اس سال شب برات (Shab-E-Barat 2021) کو انتہائی سادگی سے منانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کے محکمہ داخلہ کی طرف سے مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ حکومت کی گائیڈلائن ایک نظر میں) شب برات کے موقع پر تمام مسلمان بھائی رات بھر اپنی مسجدوں میں عبادت کرتے ہیں، قر آن ، نماز پڑ ھتے ہیں۔ لہذا مسلم اکثریتی علاقوں میں رات بھر چہل پہل رہتی ہے۔ نیز وعظ پروگرام بھی کچھ جگہوں پر منعقد کئے جاتے ہیں۔


ریاست میں کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے 28 مارچ کی رات اور 29 مارچ ، 2021 کے دن (چاند کی بنیاد پر) ، شب برات کے لئے کسی پروگرام کے انعقاد کئے بغیر مسجد اور گھر میں ہی عبادت کریں۔ اس سلسلے میں مقامی عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کی جانب بیداری پیدا کی جانی چاہئے شب برات کے موقع پر مسجد وں میں نماز پڑھنے کے ہجوم نہ کریں۔ کم سے کم 40 سے 50 افراد معاشرتی فاصلے پر عمل کریں۔،ماسک لگائیں ، بھیڑ نہ کریں ،دعا کریں۔ ) مسجد انتظامیہ کو مسجد اور اس کے اطراف ، معاشرتی فاصلے اور حفظان صحت کے قواعد (ماسک ، سینیٹائزر ، وغیرہ) میں جراثیم کشی کے نظام پر خصوصی توجہ دیں۔


شب برات کے دوران وعظ ممکن ہوتو کسی محدود جگہ پر کریں. ، کھلی جگہ پر کرتے ہیں تو اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ کسی قسم کی بھیڑ نہ ہو ، اور اس جگہ پر معاشرتی فاصلے کے قانون پر عمل در آمد ہو اس بات کو بھی یقینی بنائیں.5) کرونا کے سبب دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے. اس پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ شب برات کے تعلق سے وعظ پروگرام کے منتظمین کو کیبل نیٹ ورکس  ویب سائٹوں اور فیس بک کے ذریعہ پروگرام کو آن لائن دستیاب کرنا چاہئے۔


کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وبائی مرض سے بچنے کے لئے ، گورنمنٹ ریلیف ، بحالی ، صحت ، ماحولیات ، میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ متعلقہ میونسپل کارپوریشن پولیس انتظامیہ ، لوکل ایڈمنسٹریشن کے سخت قوانین پر عمل درآمد کیا جانا چاہئے۔ . حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ہدایت کے بعد اور تہوار کی اصل شروعات کے بیچ کوئی اور حکم نامہ جاری کیا جاتا ہےتو اس عمل بھی کیا جانا چاہئے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 23, 2021 11:56 PM IST