ہوم » نیوز » No Category

اب قیدیوں کو بھی مل سکے گا رمضان کے دوران گھر کا کھانا

احمد آباد : ماہ رمضان کا آغاز ہوگیا ہے ۔ مقدس ماہ کے آغاز کے ساتھ گجرات کی جیل سے مسلمان روزہ داروں کیلئے ایک اچھی خبر آئی ہے کہ اب انہیں بھی ماہ رمضان میں گھر کا کھانا مل سکے گا ۔

  • ETV
  • Last Updated: Jun 06, 2016 09:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب قیدیوں کو بھی مل سکے گا رمضان کے دوران گھر کا کھانا
احمد آباد : ماہ رمضان کا آغاز ہوگیا ہے ۔ مقدس ماہ کے آغاز کے ساتھ گجرات کی جیل سے مسلمان روزہ داروں کیلئے ایک اچھی خبر آئی ہے کہ اب انہیں بھی ماہ رمضان میں گھر کا کھانا مل سکے گا ۔

احمد آباد : ماہ رمضان کا آغاز ہوگیا ہے ۔ مقدس ماہ کے آغاز کے ساتھ گجرات کی جیل سے مسلمان روزہ داروں کیلئے ایک اچھی خبر آئی ہے کہ اب انہیں بھی ماہ رمضان میں گھر کا کھانا مل سکے گا ۔ خیال رہے کہ گجرات کی جیل میں بڑی تعداد میں مسلم قیدی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ احمدآباد کے جمال پور اور کھاڑیہ وارڈ کے ایم ایل اے بھوشن بھٹ نے جیل کے اعلیٰ افسران کو خط لکھ کر گذارش کی تھی کہ مسلم روزہ داروں کیلئے گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے ، جس کو جیل افسران نے منظور دیدی ہے ۔ بھوشن بھٹ نے کہا ہے کہ ہمارے ایک خط پر جیل کے افسرانوں نے گجرات بھر کی تمام جیلوں گھر سے کھانا لے جانے کی اجازت دی ہے ، جس میں قیدیوں کے اہل خانہ قیدیوں کے لئے پھل، نمبو، شکر، شربت، دودھ اور دودھ کی بنی چیزیں، کھجور اور برف وغیرہ دینے جیل میں جا سکتے ہیں ۔ اور ان تمام اشیا کو لے جانے کی منظوری گجرات کے تما م جیل کے افسران کو دی گئی ہے ۔

First published: Jun 06, 2016 09:44 PM IST