ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

8 جولائی سے مہاراشٹر میں کھلیں گے ہوٹل اور لاج ، ہاٹ اسپاٹ زون میں نافذ رہے گی پابندی

مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون پانچ میں اب ہاٹ اسپاٹ ایریا کو چھوڑ کر ہوٹل اور لاج جیسی سہولیات شروع کی جاسکتی ہیں ۔ لیکن ہوٹل مالکان کو سماجی فاصلہ کا پورا خیال رکھنا ہوگا ۔

  • Share this:
8 جولائی سے مہاراشٹر میں کھلیں گے ہوٹل اور لاج ، ہاٹ اسپاٹ زون میں نافذ رہے گی پابندی
8 جولائی سے مہاراشٹر میں کھیلیں گے ہوٹل اور لاج ، ہاٹ اسپاٹ زون میں نافذ رہے گی پابندی

ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس  (Corona Virus)  کے قہر سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر  (Maharashtra) میں ہوٹل اور لاج (Hotels and Lodges)  کو پھر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آٹھ جولائی سے ہوٹل اور لاج پھر سے کام کرنا شروع کردیں گے ۔ حالانکہ ابھی سرکار کی طرف سے انہیں صرف 33 فیصدی صلاحیت (33 Percent Capacity)  کے ساتھ کام کرنے کی چھوٹ ملی ہے ۔ یعنی یہ ہوٹل اپنے یہاں کل خالی کمرے یا بیڈ میں 33  فیصد وزیٹرس کو ہی دے سکیں گے ۔ یہ فیصلہ سماجی دوری پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔


غور طلب ہے کہ ملک بھر میں 24 مارچ سے شروع ہوئے لاک ڈاون کے بعد سے ہی مہاراشٹر میں ہوٹل اور لاج بند کردئے گئے تھے ۔ اب ملک بھر میں جاری ان لاک کی کارروائی کے دوران انہیں بھی کھولنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا ۔ ریاستی حکومت نے اب مکمل احتیاطی گائیڈ لائنس جاری کرتے ہوئے ہوٹل اور لاج کو کھولنے کی اجازت دیدی ہے ۔


مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون پانچ میں اب ہاٹ اسپاٹ ایریا کو چھوڑ کر ہوٹل اور لاج جیسی سہولیات شروع کی جاسکتی ہیں ۔ لیکن ہوٹل مالکان کو سماجی فاصلہ کا پورا خیال رکھنا ہوگا ۔


قابل ذکر ہے کہ ہوٹل صنعت کے اعلی نمائندوں نے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے سے گزشتہ روز ملاقات کرکے ہوٹلوں کو شروع کرنے پر بات چیت کی تھی ۔ ہوٹل صنعت دس فیصد مجموعی گھریلو پیداوار اور ملک میں 12.50 فیصد روزگار فراہم کرنے والا اہم شعبہ ہے۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد دولاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے مجموعی طورپر 206619معاملے ہیں ان میں 111740صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت 86057 کورونا کے فعال معالات ہیں جبکہ 8822 لوگو ں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے ۔ حالانکہ ممبئی شہر اور دھراوی جیسی بڑی جھگی بستی میں کورونا کے انفیکشن میں کافی کمی آئی ہے۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 06, 2020 09:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading