اس طرح سے مہاراشٹر میں راج ٹھاکرے سے فائدہ اٹھانے میں مصروف ہوئی بی جے پی
راج ٹھاکرے نے شوا جی پارک کے میدان سے گرج کر کہا کہ اب بی جے پی مکت ہندستان کا وقت آ گیا ہے۔سننے میں ایسا لگا کہ راج ٹھاکرے تو اصل میں بی جے پی کی مخالفت کر رہے ہیں۔لیکن سیاست کی عینک سے دیکھیں تو اصلیت کچھ اور ہی نظر آتی ہے۔
- News18 Hindi
- Last Updated: Mar 20, 2018 10:18 AM IST

راج ٹھاکرے نے شوا جی پارک کے میدان سے گرج کر کہا کہ اب بی جے پی مکت ہندستان کا وقت آ گیا ہے۔سننے میں ایسا لگا کہ راج ٹھاکرے تو اصل میں بی جے پی کی مخالفت کر رہے ہیں۔لیکن سیاست کی عینک سے دیکھیں تو اصلیت کچھ اور ہی نظر آتی ہے۔
ممبئی۔راج ٹھاکرے نے شوا جی پارک کے میدان سے گرج کر کہا کہ اب بی جے پی مکت ہندستان کا وقت آ گیا ہے۔سننے میں ایسا لگا کہ راج ٹھاکرے تو اصل میں بی جے پی کی مخالفت کر رہے ہیں۔لیکن سیاست کی عینک سے دیکھیں تو اصلیت کچھ اور ہی نظر آتی ہے۔اصل میں راج ٹھاکرے اب این سی پی سربراہ شرد پوار کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں اور شرد پوار کہیں نہ کہیں بی جے پی کو مدد کر رہے ہیں۔سب کا مقصد صاف ہے کہ اس مرتبہ شیو سینا کا صفایا کر دیا جائیگا۔
اگر راج ٹھاکرے مظبوط ہوں گے اور پوار کے ایجنڈے کے حساب سے کانگریس این سی پی اور راج کی پارٹی ایم این ایس کے ساتھ مل کر انتخاب لڑتی ہے تو ممبئی اور مراٹھی ووٹ بینک والے ناسک ،،پونے اور کلیان شہروں میں مراٹھی ووٹ بینک تقسیم ہوگا۔جبکہ ایم این ایس کے ساتھ آتے ہی شمالی ہندوستان ووٹ بینک مجبوری میں ہی صحیح لیکن پھر بی جے پی کے پالے میں چلا جائیگا۔ووٹ کے لحاظ سے سمجھیں تو ممبئی اور ٹھان ےکے علاقے جسے ورہن ممبئی یا ایم ایم آر ڈی اے علاقہ کہتے ہیں۔وہاں کل ملاکر قریب تین کروڑ لوگ رہتے ہیں۔ان میں سے مراٹھی ووٹ بینک بس 26 فیصدی ہے جبکہ شمالی ہندستان ووٹ بینک 48فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے۔
اس علاقے میں ،ممبئی کی 36 اور ٹھانے کی 13یعنی کل 49 سیٹ آتی ہے۔بی جے پی نے گزشتہ انتخاب میں سب سے زیادہ سیٹیں یہیں سے جیتیں لیکن میونسپلٹی میں جب ایم این ایس کمزور ہو گئی تو سب سے زیادہ فائدہ شیو سینا کو ملا۔مراٹھی ووٹ بینک متحد ہوکر شیو سینا کے ساتھ آ گیا اور ممبئی کے ساتھ ٹھانے میونسپلٹی میں بھی شیو سینا کا قبضہ ہو گیا۔ظاہر ہے ایم ان ایس کی قیمت وہ ووٹ کاٹنے کی زیادہ ہے جب وہ کمزور ہوتی ہے تو شیو سینا کو فائدہ ہوتا ہے لیکن جب وہ مظبوط ہوتی ہے تو نقصان شیو سینا کا ہی ہوتا ہے۔