ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شوہر دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کے ساتھ روز کرتا تھا ایسا گھنونا کام ، پولیس نے درج کیا معاملہ

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شادی کے بعد اس کے سسرال والوں نے اس کو پریشان کرنا شروع کردیا اور جہیز کیلئے کئی مرتبہ اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ۔

  • Share this:
شوہر دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کے ساتھ روز کرتا تھا ایسا گھنونا کام ، پولیس نے درج کیا معاملہ
شوہر دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کے ساتھ روز کرتا تھا ایسا گھنونا کام ، کیس درج

احمد آباد : شہر میں رہنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر اور سسرال کے لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شادی کے بعد اس کے سسرال والوں نے اس کو پریشان کرنا شروع کردیا اور جہیز کیلئے کئی مرتبہ اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ۔ خاتون نے اپنے شوہر پر دوسری خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ شوہر اس سے طلاق لینا چاہتا ہے ۔


اتنا ہی نہیں خاتون نے شکایت میں بتایا کہ جس خاتون سے اس کے شوہر کے ناجائز تعلقات ہیں وہ اس کو دھمکی دے رہی ہے کہ وہ جلد سے جلد شوہر کو طلاق دیدے ، تاکہ وہ دونوں شادی کرسکے ۔ شاہرکوٹڈٓا پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ سال 2014 میں ان کی شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد اس کو بیٹیاں ہوئی ہیں ، اس بات سے ناراض اس کے سسرال والوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی ۔


خاتون نے بتایا کہ اس کو ہر مرتبہ گھر سے جہیز لانے کیلئے اکسایا جاتا تھا ۔ کچھ دنوں تک خاتون کے گھر والوں نے مدد کی ، لیکن جب سسرال والوں کے مطالبات بڑھتے چلے گئے تو وہ بھی کچھ کرنے میں ناکام ہوگئے ۔


شادی کے دو سال بعد لڑکی کے والد اور اس کے بھائیوں اور بھابھی نے اس کو پریشان کرنا شروع کردیا اور یہ کہہ کر ذہنی اور جسمانی طور پر اس کا استحصال کرنا شروع کردیا کہ وہ گھر سے کچھ بھی لے کر نہیں آئی ہے ۔ پولیس  نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 17, 2021 05:47 PM IST