اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کس کرتے وقت شوہرنے کاٹ ڈالی بیوی کی زبان، پولیس کوبتائی یہ عجیب وجہ

    شوہرنے کس کرتے وقت کاٹ ڈالی بیوی کی زبان

    شوہرنے کس کرتے وقت کاٹ ڈالی بیوی کی زبان

    ایوب منصوری نے پولیس کوبتایا کہ کس کرتے وقت بیوی اوراس کی زبان چپک گئی تھی اوراس کی وجہ سےاسے مجبوراً زبان کاٹنی پڑی۔

    • Share this:
      احمد آباد: گجرات کےاحمد آباد میں ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے،  یہاں ایک شخص نےکس (بوسہ) کرتے وقت اپنی بیوی کی زبان کاٹ ڈالی۔ حادثہ کے بعد ملزم نے پولیس کے سامنےاپنا جرم بھی قبول کرلیا ہے، لیکن اس کے پیچھےاس نے عجیب ترک دیا ہے۔ اس نے پولیس کوبتایا کہ کس کرتے وقت بیوی اوراس کی زبان چپک گئی تھی اوراس کی وجہ سے اسے مجبوراً زبان کاٹنی پڑی۔

      حادثہ احمد آباد کےجوہا پورہ علاقےکا ہے۔ جوہا پورہ کے رہنے والے 46 سال کےایوب منصوری پراپنی بیوی کی زبان کاٹنےکا الزام ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 'ایوب منصوری نےکہا کہ بیوی سےاس کی کچھ دنوں سے ان بن چل رہی تھی، لیکن ایک دن دونوں ایک دوسرے کے قریب آنے پرکس کررہےتھے، تبھی اس کی زبان چپک گئی۔ اس نےالگ کرنےکی کوشش کی، لیکن زبان نہیں چھوٹی۔ اسی دوران الگ کرنےمیں بیوی کی زبان کٹ گئی'۔

      بیوی کو گھرمیں بند کرکے بھاگ گیا ملزم

      ایوب منصوری نے پولیس کو بتایا کہ جب اسےاحساس ہوا کہ بیوی کی زبان کٹ گئی تووہ گھبرا گیا۔ اس کے منہ سے بہت خون بہہ رہا تھا۔ ایوب منصوری نےبتایا کہ وہ پولیس کے ڈرکی وجہ سے بیوی کوگھرمیں بند کرکے فرارہوگیا۔ وہیں متاثرہ خاتون تسلیم اب بھی نہیں بول پارہی ہے۔ انہیں 9 اکتوبرکوسرداربلبھ بھائی پٹیل اسپتال میں داخل کرایا تھا۔

      ایوب کی تیسری بیوی ہے تسلیم

      تسلیم کے دیورادریس منصوری نےبتایا کہ سرجری کے بعد سے وہ لکوڈ ڈائٹ پرہے۔ اطلاعات کے مطابق تسلیم ملزم ایوب منصوری کی تیسی بیوی ہے۔ اس سےقبل وہ دوبارشادی کرچکا ہے۔ 37 سال کی تسلیم اورایوب منصوری کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ شادی کے کچھ ماہ کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان اکثرتنازعہ ہوتا رہتا تھا۔

      بیوی کا کیا ہے الزام؟

      تسلیم کےمطابق جوہا پورہ کے مہاراج کےگھرمیں 9 اکتوبرکو وہ شوہرایوب منصوری کے ساتھ تھی۔ تبھی ایوب نےمجھ سے فرنچ کس کرنےکےلئےکہا۔ مجھےلگا کہ ایوب منصوری تمام جھگڑے کوبھلا کرصلح کرنا چاہتا ہے۔ جیسے ہی میں نے زبان باہرنکالی، ایوب نے اس کی زبان ہاتھ سے پکڑلیا اورچاقو نکال کرکاٹ دیا۔ اس کے بعد وہ گھرمیں ہی اسے بند کرکے فرارہوگیا۔
      First published: