اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شادی کی سالگرہ پر شوہر کا بیوی پر رعب جمانے کا انوکھا طریقہ! تلوار سے کاٹا کیک، ویڈیو آیا سامنے، پولیس نے گرفتار

    ملزم دیپک سر کٹے نے شادی کی سالگرہ  (Wedding Anniversary) کے موقع پر اہلیہ کے سامنے رنگ جمانے کے لئے اس بار کچھ طوفانی منصوبہ بنایا تھا لیکن اس کی منصوبہ بندی نے اسے سیدھے لاک اپ میں پہنچا دیا۔

    • Share this:
    مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں بیوی کے سامنے رعب جمانے کے لئے شوہر نے شادی کی سالگرہ (Wedding Anniversary) کے موقع پر تلوار سے کیک کاٹا۔ جیسے ہی پولیس کو خبر ملی فورا کارروا ئی کی گئی اور شوہر کو جیل کی ہوا کھانی پڑی۔ ملزم دیپک سر کٹے نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے سامنے رنگ جمانے کے لئے اس بار کچھ طوفانی منصوبہ بنایا تھا لیکن اس کی منصوبہ بندی نے اسے سیدھے لاک اپ میں پہنچا دیا۔ سماج میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے اس نے تلوار سے کیک کاٹا تھا اور اس سارے واقعے کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی تھی۔
    غور طلب ہے کہ اسے غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نےگرفتار کر لیا ہے۔ تلوار سے کیک کاٹنے کا رواج اب عام ہو گیاہے۔ نوجوان سماج میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے ایسے ہتھکنڈے اپناتے ہیں۔ حالانکہ پولیس وقتا فوقتا ایسے لوگوں کو سبق سکھاتی رہتی ہے۔ پونے میں بھی عوامی جگہ پر تلوار سے کیک کاٹنے پر پولیس نے ایک ملزم کو تین مہینے پہلے گنیش پیٹھ سے گرفتارکیا تھا۔ ملزم کا نام سمیر اننت دھمالےتھا۔ ملزم نے بیچ چوراہے پر پرانے زمانے کی تلوار سے کیک کاٹاتھا۔

    View this post on Instagram

    A post shared by bravegirl (@miss_journalist07)

    گزشتہ سال بھی تلوار سے کیک کاٹنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ تب ملزم نے ڈی جے لگوا کر تلوار لہراتے ہوئے کیک کاٹا تھا۔ اس وقت پولیس نے روہن بیلہیکر ایک نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

    کیک کو تلوار سے کاٹنے کا چلن بنتا چلا جا رہا ہے۔ لوگ تالیاں اور مشہور ہونے کے لئے ایسی حر کتیں کرتے نظر آتے ہیں لیکن لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ آپ کا یہ عمل غیر قانونی ہے اور اس سے آپ کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: