ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

رات میں تین بجے گھر میں گھس کر خاتون کے ساتھ چار نوجوانوں نے کیا ایسا گھنونا کام ، شوہر نے روکا تو کر ڈالا اٹھایا خوفناک قدم

پولیس نے چاروں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے اور مزید آگے کی تفتیش جاری ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں خو ف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور لوگ سہمے ہوئے ہیں۔

  • Share this:
رات میں تین بجے گھر میں گھس کر خاتون کے ساتھ چار نوجوانوں نے کیا ایسا گھنونا کام ، شوہر نے روکا تو کر ڈالا اٹھایا خوفناک قدم
رات میں تین بجے گھر میں گھس کر خاتون کے ساتھ چار نوجوانوں نے کیا ایسا گھنونا کام ، شوہر نے روکا تو کر ڈالا اٹھایا خوفناک قدم ۔ علامتی تصویر ۔

ممبئی : ضلع پال گھر کے ویرار علاقہ میں ارنالا پولیس اسٹیشن کے تحت ارنالا کے ایک گھر میں چار نواجوان گھس گئے اور گھر میں سو رہی خاتون کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے لگے ۔ خاتون کے شور مچانے پر خاتون کا شوہر اٹھ گیا اور ان چاروں نوجوانوں کی مخالفت کرنے لگا ۔ ان چاروں نوجوانوں نے خاتون کے شوہر پر حملہ کردیا اور پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ۔ خاتون کے بیان کی بنیاد ارنالا پولیس نے آئی پی سی کے دفعہ 302/354 کے تحت معاملہ درج کرکے دو لوگوں کو گرفتار کرلیا  ہے ۔ جبکہ دو مفرور ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔


پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق ویرار مشرق کے ارنالا قلعہ روڈ پر بھرت گووند دوے(40) اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ رہتا ہے ۔ پیر کو صبح تین بجے کے قریب جب پورے گھر والے سو رہے تھے ، اسی دوران وہاں رہنے والے بلس تپیلی ، موشے اور دیگر نوجوان اس کے گھر میں گھس گئے اور اس کی بیوی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگے ۔ شوہر نے جب ان کو روکنے کی کوشش کی تو چاروں نے  شیشے کی بوتل اور ڈنڈے سے حملہ کردیا ، جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا ۔


مقامی لوگوں کی مدد سے دوے کو ویرار کے سنجیونی اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران اگلے دن اس کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے چاروں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے اور مزید آگے کی تفتیش جاری ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں خو ف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور لوگ سہمے ہوئے ہیں۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 10, 2021 05:21 PM IST