اپنا ضلع منتخب کریں۔

    فرقہ پرست عناصر ملک کو ہندو راشٹربنانے کے نظریہ میں کامیاب نہیں ہوں گے: حسین دلوائی

    ممبئی۔ فرقہ پرست عناصر ہندوستان کو ہندو راشٹربنانے کے نظریہ میں کامیاب نہیں ہونگے کیو نکہ اس جنت نشان ملک میں محبت اور امن و اماں کے سوا کوئی اور نظریہ پنپ نہیں سکتا۔

    ممبئی۔ فرقہ پرست عناصر ہندوستان کو ہندو راشٹربنانے کے نظریہ میں کامیاب نہیں ہونگے کیو نکہ اس جنت نشان ملک میں محبت اور امن و اماں کے سوا کوئی اور نظریہ پنپ نہیں سکتا۔

    ممبئی۔ فرقہ پرست عناصر ہندوستان کو ہندو راشٹربنانے کے نظریہ میں کامیاب نہیں ہونگے کیو نکہ اس جنت نشان ملک میں محبت اور امن و اماں کے سوا کوئی اور نظریہ پنپ نہیں سکتا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔ فرقہ پرست عناصر ہندوستان کو ہندو راشٹربنانے کے نظریہ میں کامیاب نہیں ہونگے کیو نکہ اس جنت نشان ملک میں محبت اور امن و اماں کے سوا کوئی اور نظریہ پنپ نہیں سکتا،نیز ہندوستان دنیا کی واحد سر زمین ہے جہاں مساجد کے بلند و بالا میناروں سے اذانیں گونجتی ہیں ،مندروں سے ناقوس (شنکھ) کی آوازیں بلند ہوتی ہیں ،وہاں بجنے والی گھنٹیاں کسی کے لئے ماحول میں ایک عجیب قسم کے سرور کا احساس دلاتی ہیں ،گرجا گھروں میں بجنے والے گھنٹے لوگوں میں محبت کا پیغام دیتے ہیں اور گرودواروں سے پیام محبت عام ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رکن پارلیمنٹ و مولانا آزاد وچار منچ نامی تنظیم کے قومی سربراہ حسین دلوائی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا جس سے نامور ہندو مذہبی رہنما سوامی اگنویش اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


      پریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات ہمارے ملک اور عوام کے حق میں بہتر نہیں ہیں۔ہمارے وطن کے کونے کونے میں قوم پرستی کے نام پر جس طرح مذہبی منافرت پھیلائی جارہی ہے ،لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جارہا ہے،بھولے بھالے ہندوؤں کے ذہنوں میں عداوت کا زہر بھرا جارہا ہے،گؤ کشی کے بہانے لاکھوں مسلمانوں کو روزگار سے محروم کیا جارہا ہے ،اور افواہیں پھیلا کر انہیں جس طرح سے قتل کیا جارہا ہے ،ساتھ ہی ساتھ دلتوں اور عیسائیوں پر بھی دن بدن مظالم ڈھائے جارہے ہیں ،اور ایسے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بعض کابینی رفقاء ،اراکین پارلیمنٹ اور بی جے پی کے اراکین اسمبلی کے علاوہ سنگھ پریوارکی ذیلی تنظیموں کے قائدین اقلیتوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے ہندوؤں کو ان کے حملے پر اکسا رہے ہیں ۔


      مسٹرحسین دلوائی نے کہا کہ سب سے بڑھ کر فرقہ پرستوں کی ان ملک دشمن حرکتوں کے باوجود قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں بالخصوص پولس نے جو مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، اسے دیکھ کر کوئی بھی ذی ہوش اور باشعور ہندوستانی یہ کہہ سکتا ہے کہ ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کی پوری پوری کوشش کی جارہی ہے لیکن ملک میں لاقانونیت اور بے چینی کی کیفیت پیدا کرنے والی طاقتوں کو اچھی طرح جان لینا چاہئے کہ ان حرکتوں سے کسی کا بھلا ہونے والانہیں ہے۔


      اس موقع پر سوامی اگنی ویش نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہندوستان اپنی متنوع اور گنگا جمنی تہذیب اور روا داری ،مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے باعث ساری دنیا میں ایک منفرد پہچان رکھتا ہے ۔ دنیا میں ہمارے ملک کو گاندھی جی کے نظریہ عدم تشدد کے لئے جانا جاتا ہے نیز سارے عالم میں اس کی شناخت ہندو مسلم اتحاد کے ذریعہ کی جاتی ہے۔


      اخباری کانفرنس میں حسین دلوائی نے فرقہ پرستوں کے دن بدن حوصلہ بلند ہونے اور خود مرکزی وزراء کی جانب سے اقلیت دشمن بیانات دیئے جانے پر سخت بر ہمی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے وزراء اور عہدیداران کو فوراً ان کے عہدوں سے ہٹائیں کیونکہ وزیر بنائے جانے سے قبل انہوں نے جو عہد راز داری کا حلف لیا تھا اور ان کی موجودہ حرکات اس کے منافی ہیں اور وہ آئین کے خلاف ہے۔


      First published: