ممبئی۔ مہاراشٹر کے ناندیڑ شہر میں میونسپل انتخابات میں کانگریس کو 81میں سے کل 71نشستیں حاصل ہونے کو کانگریس رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے اسے مسلمانوں کی سیاسی دانشمندی اور ان کی صفوں میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف مکمل اتحاد ہونا قرار دیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کے کانگریس کے خلاف کچھ ناراضگیاں ضرور تھیں اور ان کے ووٹوں کی تقسیم کے سبب ہی کانگریس کو شکست حاصل ہوئی تھی لیکن قابل مبارکباد ہیں ناندیڑ کے عوام جنہوں نے اس مرتبہ کانگریس کی حمایت میں ووٹ دیا اور بی جے پی سمیت تمام فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف اپنا متحدہ محاذ تیار کیا ۔
حسین دلوائی نے مزید کہا کہ ایم آئی ایم جو گذشتہ انتخابات میں 12نشستوں پر قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی وہ اس مرتبہ کھاتا کھولنے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکی۔ اس طرح سے مسلمانوں نے ایم آئی ایم کو سرے سے نظر انداز کردیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔