ناندیڑ : حیدرآباد زکوۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ نےاپنے دائرہ کارکو مہاراشٹر اورکرناٹک تک وسیع کیا ہے ۔ ٹرسٹ کی جانب سے دی جانے والی اسکالر شب سے ہر سال سیکڑوں طلبہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں ۔ اس سال کے لئے بھی ناندیڑ میں ایک تقریب کے دوران 300 سے زائد طلبہ میں تعلیمی وظائف کی تقسیم عمل میں آئی ۔
معاشی پسماندگی کی وجہ سے بیشتر مسلم طلبہ اعلی تعلیم کے حصول سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ اس کمی کو دور کرنے کیلئے حیدرآباد زکوۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ نےاچھی پہل کی ہے۔ آندھرا اورتلنگانہ کےعلاوہ مہاراشٹر اور کرناٹک کے طلبہ کو بھی ٹرسٹ کی جانب سےسالانہ وظائف جاری کئے جارہے ہیں ۔ ناندیڑمیں ایک تقریب کےدوران ٹرسٹ کے ذمہ دران نے غریب اور مستحق طلبہ میں اسکالرشپ تقسیم کئے ۔
اسکالرشپ سے استعفادہ کرنے والوں میں مسلم طلبہ کے علاوہ کئی غیر مسلم طلبہ کے نام بھی شامل ہیں ۔ ٹرسٹ اس معاملے میں بلا تفریق مذہب غریب اور مستحق طلبہ میں وظائف کی تقسیم کے ذریعہ سماج کو ایک مثبت پیغام دینے کی کوشش کررہی ہے ۔ وظائف سے فائدہ اٹھانے والے طلبہ نے کافی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔