آبروریزی کیس : فلاہاری بابا نے بھی چلی آسارام کی چال ، کہا : میں نامرد ہوں ، مگرگرفتاری تقریبا طے
آبروریزی کیس میں چو طرفہ گھر جانے کے بعد اب راجستھان کے فلاہاری بابا نے بھی آسارام باپو والی چال چل کرخود کو بچانے کی کوشش کی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 22, 2017 06:26 PM IST

آبروریزی کیس میں چو طرفہ گھر جانے کے بعد اب راجستھان کے فلاہاری بابا نے بھی آسارام باپو والی چال چل کرخود کو بچانے کی کوشش کی ہے۔
الور : آبروریزی کیس میں چو طرفہ گھر جانے کے بعد اب راجستھان کے فلاہاری بابا نے بھی آسارام باپو والی چال چل کرخود کو بچانے کی کوشش کی ہے۔ آشرم میں 21 سالہ لڑکی کی آبروریزی کے معاملہ میں پولیس کو دئے اپنے بیان میں بابا نے کہا کہ ہے وہ نامرد ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بابا نے خود کو نامرد بتاتے ہوئے سبھی الزامات کو بھی مسترد کردیا۔
الور پولیس کو دئے بابا کے بیان کے حوالہ سے ذرائع نے بتایا ہے کہ بابا نے دعوی کیا ہے کہ وہ جڑی بوٹی کا استعمال کرکے نامرد بنا ہے۔ بابا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک مرتبہ دوا لینے کے بعد اس کا اثر چھ مہینے تک رہتا ہے ۔ یعنی چھ مہینے تک وہ کسی سے سیکس نہیں کرسکتا۔
خیال رہے کہ چار سال پہلے اسی طرح آشرم میں نابالغ لڑکی کے جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار کئے گئے آسارام باپو نے بھی خود کو نامرد بتایا تھا ۔ تاہم جب اس کا پوٹینسی ٹیسٹ کروایا گیا توواضح ہوگیا کہ وہ نامرد نہیں ہے۔ پولیس کو دئے بیان کے بعد اب پولیس بابا فلاہاری کے دعوی کی جانچ کیلئے اس کا بھی پوٹینسی ٹیسٹ کرواسکتی ہے۔
بابا کی گرفتاری تقریبا طے
ادھر آبروریزی کیس کی جانچ میں مصروف پولیس کی جمعہ تک کی جانچ اور ہاتھ لگے ثبوت کی بنیاد پر بابا کا بچ نکلنا تقریبا ناممکن مانا جارہا ہے ۔ بلاسپور کی 21 سالہ لڑکی کی آبروریزی کے معاملہ کی جانچ میں پولیس کو کئی اہم سراغ اور ثبوت ہاتھ لگے ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی نے آشرم کے جس کمرے میں آبروریزی کا الزام لگایا تھا وہاں سے خواتین کے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ یہ وہی کمرہ ہے جہاں بابا رہتا تھا۔ یہاں پازیب اور انگوٹھی وغیرہ زیورات ملے ہیں اور متاثرہ کے دعوی کے مطابق اس کا کچھ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ حالانکہ اس کی سرکاری طور پر فی الحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
کیا ہے پوٹینسی ٹیسٹ ؟