உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مجھے لڑکی چاہئے تھی اورتونے لڑکا پیدا کیا  یہ کہتے ہوئے  باپ نے کر ڈالی ایسی گھنونی حرکت

    اس معصوم بچے کا نام ستیہ بھجن کورتی تھا جبکہ باپ کا نام بھجن کورتی ہے۔ فی الحال پولیس نے اس بے رحم والد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    اس معصوم بچے کا نام ستیہ بھجن کورتی تھا جبکہ باپ کا نام بھجن کورتی ہے۔ فی الحال پولیس نے اس بے رحم والد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    اس معصوم بچے کا نام ستیہ بھجن کورتی تھا جبکہ باپ کا نام بھجن کورتی ہے۔ فی الحال پولیس نے اس بے رحم والد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    • Share this:
    ناگپور میں ایک باپ ہی اپنے ایک سال کے بیٹے کا دشمن بن گیا اور انتہائی بے رحمانہ طریقے سے اپنے ہی جگر کے ٹکڑے کوقتل کردیا۔ شرابی باپ نے گھر کے صحن میں موجود پتھر پر اپنے بچے کو پٹک دیا جس کی وجہ سے اس کے سر میں شدید چوٹ لگی اور ماں کی آنکھوں کے سامنے معصوم نے دم توڑ دیا۔ ضلع ناگپور کی تحصیل ساونیر کے تھاپا پولیس اسٹشن کی حدود میں شرابی باپ نے اپنے ہی ایک سالہ بچے کو ہلاک کرنے کے واقعے پر پورے علاقہ میں سوگ کا ماحول ہے۔

    اس معصوم بچے کا نام ستیہ بھجن کورتی تھا جبکہ باپ کا نام بھجن کورتی ہے۔ فی الحال پولیس نے اس بے رحم والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں گھر آیا تھا۔ جس کے بعد اس نے دوبارہ شراب پینے کے لئے اپنی بیوی سے پیسے مانگنا شروع کردیا۔ بیوی نے جب انکار کیا تو بھجن اس وقت جھگڑا کرنے لگا۔

    شراب کے نشے میں دھت ملزم والد نے بیوی سے کہا کہ مجھے لڑکی چاہئے تھی اورتم نے لڑکے کو جنم دیا۔ یہ کہتے ہوئے اس نے ایک سال کے معصوم بچے کو پتھر پر پٹک دیا۔ جس کی وجہ سے بچے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ اتنی تیزی سے ہوا کہ کسی کو بھی معصوم بچے کو بچانے کا موقع نہیں ملا۔ بیوی کی شکایت کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس واقعے کو دبانے کی کوشش کی گئی لیکن معاملہ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا ہے۔ اور بیوی کی شکایت پر پولیس نے بچے کے قاتل باپ کو گرفتار کر لیا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: