உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی اے ایس ٹاپر ٹینا ڈابی اور اطہر عامر کا رشتہ ختم ، فیملی کورٹ سے طلاق منظور

    آئی اے ایس ٹاپر ٹینا ڈابی اور اطہر عامر کا رشتہ ختم ، فیملی کورٹ سے طلاق منظور

    آئی اے ایس ٹاپر ٹینا ڈابی اور اطہر عامر کا رشتہ ختم ، فیملی کورٹ سے طلاق منظور

    سول سروسز امتحانات میں ٹاپر رہنے والی ٹینا ڈابی اور اس کے آئی اے ایس شوہر اطہر عامر کے درمیان رشتہ قانونی طور پر ٹوٹ گیا ہے ۔ فیملی کورٹ -1 نے طلاق کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈیکری جاری کرنے کا حکم دیا ۔

    • Share this:
      جے پور: سول سروسز امتحانات میں ٹاپر رہنے والی ٹینا ڈابی اور اس کے آئی اے ایس شوہر اطہر عامر کے درمیان رشتہ قانونی طور پر ٹوٹ  گیا ہے ۔ فیملی کورٹ -1 نے طلاق کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈیکری جاری کرنے کا حکم دیا ۔ دونوں نے 20 نومبر 2020 کو میچوئل طور پر طلاق کے لیے درخواست داخل کی تھی ۔ منگل کو دونوں دوپہر تقریبا 3 بجے فیملی کورٹ پہنچے ۔ یہاں دونوں نے ایک مرتبہ پھر الگ ہونے کی بات کا اعادہ کیا ، جس کے بعد عدالت نے ڈیکری جاری کرنے کے حکم دیا ۔

      خیال رہے کہ دونوں 2016 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں ۔ فی الحال ٹینا محکمہ خزانہ میں جوائنٹ سکریٹری ہیں ۔ وہیں طلاق کی درخواست دائر ہونے کے چند ماہ بعد ہی عامر ڈیپوٹیشن پر جموں و کشمیر چلے گئے ۔

      سول سروسز امتحانات 2015 کی ٹاپر ٹینا ڈابی نے اپریل 2018 میں اطہر سے شادی کی تھی ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے اطہر نے یو پی ایس سی امتحانات 2015 میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔ ٹینا اور اطہر دونوں راجستھان کیڈر کے افسر ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹریننگ کے دوران دونوں کے درمیان قربت بڑھی تھی ۔ ان کی شادی بھی کافی سرخیوں میں رہی تھی ۔ وزیر اعظم مودی سے لے کر کئی معروف شخصیات نے ان کی شادی میں شرکت کی تھی ۔ دونوں نے کشمیر کے پہلگام میں پورے رسم و رواج کے ساتھ شادی کی تھی ۔

      ٹینا ڈابی یو پی ایس سی امتحانات میں ٹاپ کرنے کے بعد سے لگاتار میڈیا کی سرخیوں میں رہی ہیں ۔ خیال رہے کہ شادی کے بعد ٹینا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں اپنے بایو میں خان سرنیم جوڑ کر کشمیری بہو کا ٹیگ جوڑا تھا ۔ لیکن طلاق کی عرضی داخل کرنے سے کچھ دن پہلے ہی انہوں نے اپنے سرنیم سے خان کا لفظ ہٹا دیا تھا ۔

      اس کے ساتھ ہی ٹنیا نے اپنے فالوورس کو جانکاری دیتے ہوئے خود بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے شوہر کو ٹویٹر پر ان فالو کر دیا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر کو انسٹاگرام پر بھی ان فالو کردیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: