ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

'روزگار نہیں مل رہا ہے تو پاکستان چلے جاؤ '

مالیگاؤں : ملک سے عدم رواداری کا جراثیم ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے ۔ آئے دن نئے نئے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔ جہاں کسی مسلمان نے حق کی آواز اٹھائی ، وہاں فوراً جملہ اچھلتا ہے کہ پاکستان چلے جاؤ۔

  • ETV
  • Last Updated: Apr 02, 2016 11:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
'روزگار نہیں مل رہا ہے تو پاکستان چلے جاؤ '
مالیگاؤں : ملک سے عدم رواداری کا جراثیم ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے ۔ آئے دن نئے نئے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔ جہاں کسی مسلمان نے حق کی آواز اٹھائی ، وہاں فوراً جملہ اچھلتا ہے کہ پاکستان چلے جاؤ۔

مالیگاؤں :  ملک سے عدم رواداری کا جراثیم ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے ۔ آئے دن نئے نئے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔ جہاں کسی مسلمان نے حق کی آواز اٹھائی ، وہاں فوراً جملہ اچھلتا ہے کہ پاکستان چلے جاؤ۔ کچھ ایسا ہی واقع مالیگاؤں شہر میں پیش آیا، جہاں کے گانٹھ پریس مالیکان اور ٹرانسپورٹرس کی میٹنگ کے موقع پر ایڈیشنل کلکٹر کے دفتر کے باہری حصے میں ایک سوت بیوپاری نے مسلم گانٹھ پریس مالکوں سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپ لوگ پاکستان چلے جاؤ۔اس پر وہاں موجود لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی اور چھاؤنی پولیس اسٹیشن میں اس شخص کے خلاف معاملہ درج کرایا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے مالیگاؤں شہر کی گانٹھ پریس مالکان اور ٹرانسپورٹرس کے درمیان گانٹھ پریس چلانے یا نہ چلانےکو لے کر بحث چل رہی ہے ۔ مسلم علاقوں کے گانٹھ پریس مالکان کا کہنا ہےکہ ہم کپڑا تیارکرتے ہیں، اس لئے ہم اس کی گانٹھ تیار کرکے ٹرانسپورٹر کے حوالے کریں گے ۔ وہیں دوسری طرف کچھ ٹرانسپوٹروں نے اپنےٹرانسپورٹ کے ساتھ گانٹھ پریس کی مشین بھی لگا رکھی ہے ، جس کی وجہ سے مسلم علاقوں کے گانٹھ پریس مالکان معاشی بحران کا شکار ہورہے ہیں اور اسی تعلق سے ایڈیشنل کلکٹر سوامی کے دفتر پر احتجاج کیلئے جمع ہوئے ۔ کلکٹر دفتر کے باہر میٹنگ کے لئے موجود بیوپاریوں میں سے ایک بیوپاری نے مسلم گانٹھ پریس مالکان سے کہا کہ اگر آپ کوروزگار نہیں مل رہا ہے تو آپ پاکستان چلے جاؤ ۔

First published: Apr 02, 2016 11:25 PM IST