உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کے ابھرتے سیاسی لیڈروں کا لندن دورہ ، ایم آئی ایم کے امتیاز جلیل بھی شامل

    ہندوستان کے ابھرتے سیاسی لیڈروں کو ایک ہفتے کے لیے لندن دورے پر لے جایا جارہا ہے۔ ان سیاسی لیڈروں میں مہاراشٹر سے واحد سیاسی لیڈر امتیاز جلیل کا انتخاب ہوا ہے ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      اورنگ آباد : ہندوستان کے ابھرتے سیاسی لیڈروں کو ایک ہفتے کے لیے لندن دورے پر لے جایا جارہا ہے۔ ان سیاسی لیڈروں میں مہاراشٹر سے واحد سیاسی لیڈر امتیاز جلیل کا انتخاب ہوا ہے ۔ یہ لندن دورہ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا ۔ اس بات کی اطلاع ایم آئی ایم رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے دی ۔ امتیاز جلیل نے گزشتہ دنوں اپنے کٹر حریف پارٹیوں شیو سینا، بی جے پی اور کانگریس کو اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کو پورا کرنے کے لیے ایک ساتھ اسٹیج پر لانے کا عجوبہ کام انجام دیا تھا۔
      ایک ہفتہ کےاس اسٹڈی ٹورمیں ہندوستانی لیڈروں کو برطانیہ کا سیاسی منظر نامہ ، تہذیب و تمدن اورثقافت سے روشناس کرایا جائے گا۔ کئی امور پر باہمی گفت وشنید کی جائے گی۔ امتیاز جلیل کے مطابق یہ سنہری موقع ہے۔ بین الاقوامی سطح کے منظر نامے کو سمجھنے کا ۔
      امتیاز جلیل سمیت ملک بھر سے 12 سیاسی لیڈروں کو اس دورے میں شامل کیا گیا ہے ۔ 16 اکتوبر کو دہلی سے یہ قافلہ لندن روانہ ہوگا۔ ایم آئی ایم رکن اسمبلی کے انتخاب پر پارٹی حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔
      First published: