اجمیر۔ راجستھان کی اجمیر شریف درگاہ میں پیر کو خادموں کے ادارے انجمن شیخ زادگان کے سیکرٹری کے منہ پر سیاہی پوتنے اور ان کے ساتھ مار پیٹ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں شیخ بنٹی نامی ایک خادم ان کے دفتر میں پہنچ کر ان کا نہ صرف منہ کالا کرتا نظر آ رہا ہے، بلکہ چپل سے ان کی دھنائی بھی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
حالانکہ اس دوران موقع پر موجود انجمن کے اراکین نے سیکرٹری عبدالمجید چشتی کو بنٹی سے بچایا۔ اس پورے واقعے سے خدام میں سنسنی پھیل گئی۔ سیکرٹری عبد الماجد چشتی نے اس پورے واقعہ کی جانکاری درگاہ پولیس اسٹیشن میں دی ہے۔
ادارے کے سابق سیکرٹری شیخ حبیب الرحمن کے بھتیجے شیخ بنٹی سمیت دیگر کے خلاف درگاہ تھانے میں دی گئی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔