ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پٹیل آندولن کا اثر: گجرات میں ریزرویشن پر تاریخی تبدیلی، جنرل کٹیگری کو 10 فیصد کوٹہ

احمد آباد۔ گجرات حکومت نے یوم ریاست کے موقع پر اقتصادی طور پر پسماندہ طبقے کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Apr 29, 2016 12:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پٹیل آندولن کا اثر: گجرات میں ریزرویشن پر تاریخی تبدیلی، جنرل کٹیگری کو 10 فیصد کوٹہ
احمد آباد۔ گجرات حکومت نے یوم ریاست کے موقع پر اقتصادی طور پر پسماندہ طبقے کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

احمد آباد۔ گجرات حکومت نے یوم ریاست کے موقع پر اقتصادی طور پر پسماندہ طبقے کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد گجرات ملک کا پہلا ایسا صوبہ بن گیا ہے جہاں اقتصادی طور پر پسماندہ لوگوں کے لئے ریزرویشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت اس کے لئے آرڈیننس لے کر آئے گی۔ حکومت کا آرڈیننس آنے سے تعلیم اورملازمت میں اعلی ذات کے لوگوں کو بھی فائدہ ملے گا۔ اس کا فائدہ پاٹيدار کمیونٹی کو بھی ملے گا جو ریزرویشن کی مانگ کو لے کر کافی دنوں سے تحریک چلا رہی ہے۔


یہ فیصلہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کی موجودگی میں لیا گیا۔ گجرات حکومت کے وزیر وجے روپانی نے بتایا کہ ایسے خاندان جن کی آمدنی 6 لاکھ سالانہ سے کم ہے وہ اس ریزرویشن کے دائرے میں ہوں گے۔ جنرل کٹیگری میں آنے والے مالی طور پر پسماندہ لوگوں کو بھی ریزرویشن کا فائدہ ملے گا۔ یکم مئی کو اس پر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔


بتا دیں کہ سب سے پہلے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن کی پیروی کی تھی۔ اب گجرات سے اس کی شروعات نے ایک الگ طرح کا اشارہ دینے کا کام کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست میں اس فیصلے کے نافذ ہونے کے بعد ملک میں اس کی سمت طے ہوگی۔

First published: Apr 29, 2016 12:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading