Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

    ممبئی : گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 21 مریض صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج 

    ممبئی میں کورونا مثبت مریض کی تعداد میں کمی اور کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی شرح اموات میں کمی درج کیا جانا خوش آئند خبر ہے ۔

    • Share this:
    ممبئی : گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 21 مریض صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج 
    علامتی تصویر

    ممبئی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت نے کورونا مریضوں کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں کمی درج کی جارہی ہے۔ یہ خبر اہلیان ممبئی کیلئے راحت رساں ہے ۔  واضح رہے کہ ممبئی میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔


    ممبئی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کل ممبئی میں 183 کورونا مثبت مریضوں کا اندراج عمل میں آیا تھا ۔ اس کے مقابلے آج یہ تعداد 107 ہی درج کی گئی ہے۔ کل کورونا سے 2 مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی ، جبکہ آج مرنے والوں کی تعداد 3 بتائی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 16 اپریل کی شام تک ممبئی میں 116 مریض کورونا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں ۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں جن تین مریضوں کی موت ہوئی ہے ، ان میں دو مختلف امراض کا شکار تھے۔


    ممبئی میں کورونا مریضوں کی تعداد ابھی تک دوہزار کے پار جاچکی ہے ۔ آج 107 نئے مریضوں کے اندراج کو شامل کیا جائے تو یہ تعداد دوہزار 43 تک پہنچ چکی ہے ۔  واضح رہے کہ ممبئی میں ابھی تک 202 مریضوں نے کورونا کو شکشت دے کر صحت یاب ہوئے ہیں ۔


    ممبئی میں کورونا مثبت مریض کی تعداد میں کمی اور کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی شرح اموات میں کمی درج کیا جانا خوش آئند خبر ہے ۔ ملک میں سب سے زیادہ کورونا مثبت مریض ممبئی میں ہی پائے جارہے ہیں ، ایسے میں مثبت مریضوں کی تعداد میں کمی اس بات کی ضمانت ہے کہ کورونا ناقابل تسخیر قطعی نہیں ہے ۔
    First published: Apr 16, 2020 10:59 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading