اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نوی ممبئی میں فوج کی وردی میں نظر آئے 4 مشتبہ، ہائی الرٹ، تحقیقات میں مصروف نیوی-اے ٹی ایس

    نوی ممبئی کے ارن علاقے میں فوج کی وردی میں چار مشتبہ افراد کے دیکھے جانے کی خبر ہے۔

    نوی ممبئی کے ارن علاقے میں فوج کی وردی میں چار مشتبہ افراد کے دیکھے جانے کی خبر ہے۔

    نوی ممبئی کے ارن علاقے میں فوج کی وردی میں چار مشتبہ افراد کے دیکھے جانے کی خبر ہے۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ نوی ممبئی کے ارن علاقے میں فوج کی وردی میں چار مشتبہ افراد کے دیکھے جانے کی خبر ہے۔ اسکول کے طالب علموں نے پولیس کو بتایا کہ چار افراد آرمی کی ڈریس میں کندھے پر کچھ لادے ہوئے تھے۔ اس بات کی جانکاری ملنے کے بعد نوی ممبئی پولیس اور اے ٹی ایس الرٹ ہو گئی اور تلاش آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ممبئی، تھانے، نوی ممبئی اور رائے گڑھ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام مغربی نیوی کمانڈ ہائی الرٹ پر ہیں۔

      مہاراشٹر کے ڈی جی پی ستیش ماتھر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس سنجیدگی سے اس پر نظر بنائے ہوئے ہے اور تلاش آپریشن جاری ہے۔ ماتھر کے مطابق، صبح قریب 6 بج کر 30 منٹ پر یہ مشتبہ دیکھے گئے۔ ایک طالبہ نے چار مشتبہ افراد کو آرمی کے لباس میں دیکھا، وہیں ایک طالب علم نے بتایا کہ ان میں سے ایک نے پٹھانی سوٹ پہنا ہوا تھا۔

      وہیں نوی ممبئی کے جوائنٹ سی پی مدھوکر پانڈے نے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ ایک بچی نے ان مشتبہ افراد کو دیکھا ہے۔ ہم اس کی جانچ کر رہے ہیں۔

      پولیس اور اے ٹی ایس کے علاوہ نیوی اور کوسٹ گارڈ بھی سرچ آپریشن میں لگے ہوئے ہیں۔ اس کے لئے ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ نیول بیس کو مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فضائیہ بھی الرٹ پر ہے۔
      First published: