உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ناندیڑ میں جنوب اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی موہن راؤ ہمبرڈے کی کورونا جانچ رپورٹ آئی مثبت

    جب سے لاک ڈاؤن کی صورت پیداہوئی موہن راؤ ہمبرڈے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مصرو ف ہوگئے تھے۔

    جب سے لاک ڈاؤن کی صورت پیداہوئی موہن راؤ ہمبرڈے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مصرو ف ہوگئے تھے۔

    جب سے لاک ڈاؤن کی صورت پیداہوئی موہن راؤ ہمبرڈے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مصرو ف ہوگئے تھے۔

    • Share this:
    ناندیڑ :کورونا کے مرض کا شکار نہ صرف عام لوگ ہورہے ہیں بلکہ عوامی نمائندے اور پولیس ہلکاران بھی اس کی لپیٹ میں آرہے ہیں ۔اسی سلسلہ میں ناندیڑ جنوب اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے رکن اسمبلی موہن راؤ ہمبرڈے کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے ۔جس کی وجہ سے انہیں علاج کیلئے کویڈ کیئر سینٹر میں داخل کیا گیا ہے ۔ پچھلے مہینہ کانگریس کے سرکردہ لیڈر و کابینی وزیر اشوک چوہان کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

    ان کے صحتیاب ہوکر واپس آنے کے بعد کانگریس کے ایک رکن اسمبلی موہن راؤ ہمبرڈے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔چند روز قبل ناندیڑ کے سابق میئر و کانگریس کے سینئر کارپوریٹر عبدالستار بھی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے ۔اس طرح سے ناندیڑمیں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑے تین سو سے زائد ہوچکی ہے ۔جبکہ ۱۷ افراد کورونا کی وجہ سے فوت بھی ہوئے ہیں۔ جب سے لاک ڈاؤن کی صورت پیداہوئی موہن راؤ ہمبرڈے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مصرو ف ہوگئے تھے۔

    لاک ڈاؤن سے پریشان حال لوگوں سے ملاقات کرنے اور انہیں مدد کرنے کیلئے وہ الگ الگ گاؤں دیہاتوں کے بھی دورے کررہے تھے ۔کورونا سے بچنے کیلئے تمام احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود وہ خود کو کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے سے بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔آج جب ان کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئی تھی ۔انہیں افراد خانہ پریشان ہوگئے بلکہ کانگریس پارٹی اور ان کے ہم خیال لوگ فکر مند ہوگئے ہیں ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کی جارہی ہے ۔
    First published: