ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پونے میں بہو نے ساس کا گلا دبا کر قتل کر دیابیوی کی وحشیانہ کام میں بیٹے نے مدد کی

ملزم کے بھائی نے شکایت درج کروائی کہ اس کی والدہ لاپتہ ہیں جس کے بعد پولیس نے اس پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی اور آہستہ آہستہ تمام راز کھلنے لگے۔

  • Share this:
پونے میں بہو نے ساس کا گلا دبا کر قتل کر دیابیوی کی وحشیانہ کام میں بیٹے نے مدد کی
اس پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی اور آہستہ آہستہ تمام راز کھلنے لگے۔

ہر گھر میں ساس بہو میں نوک جھونک یہ عام بات ہے لیکن یہ نوک کسی کی موت کی وجہ بن جائے گی یہ کسی نے سوچا نہیں تھا۔ پونے میں ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک بہو معمولی تنازع کو لے کر اس قدر ناراض ہوئی کہ اس نے اپنی ساس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ یہ معاملہ پونے کے تلےگاؤں کی ایک سوسائٹی کا ہے جہاں ملزم کی ساری حر کتیں سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی ہیں۔ بہو کے اس وحشیانہ کام میں اس کے شوہر نے بھی ا س کا ساتھ دیا۔


قتل کے بعد لاش کو 2 دن ٹیرس پر رکھا لیکن جب لاش میں سے بد بوآ نے لگی تو اسے چھپانے کے لئےاس نے اسے ایک بوری میں بھر کر سو سائٹی کے ایک کونے میں پھینک دیا جہاں کوئی نہیں آتا لیکن اس کے سارے کارنامے سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی۔




ملزم کے بھائی نے شکایت درج کروائی کہ اس کی والدہ لاپتہ ہیں جس کے بعد پولیس نے اس پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی اور آہستہ آہستہ تمام راز کھلنے لگے۔ پولیس نے ملزم بیٹے اور بیوی کو گرفتار کرلیا۔اس واقعے نے اس رشتے کو شرمناک کردیا جہاں ایک بہو نے اپنی ساس کا قتل کردیا اور جس ماں نے بیٹےکو جنم دیا وہی بیٹا اپنی بیوی کا ساتھ دیا اور ثبوت مٹانے میں اس کی مدد کی.معمولی گھریلو تنازع کے بعد ایک دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا جس نے جنم دیا وہی بیٹے گھناونے کام میں بیوی کا ساتھ دیا. فی الحال ملزمین پولیس کی گرفت میں ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 24, 2021 11:09 PM IST